ہیکر جس نے اوباما اور بل گیٹس سمیت دیگر بڑی شخصیات کے اکاؤنٹ ہیک کیے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )امریکہ میں ایک ہیکر نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے باراک اوباما، بل گیٹس، کِم کارڈیشیئن ویسٹ، کانیے ویسٹ اور ایلون مسک کے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کیے۔گراہم آئیوان کلارک نامی نوجوان نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے ایک بڑے بٹ کوائن فراڈ کے لیے کئی مشہور شخصیات کے ٹوئٹر اکاؤنٹس ہیک کیے۔کلارک ہے جس نے ٹوئٹر کے ایک اہلکار کا روپ دھار کر ادارے کے نیٹ ورکس تک رسائی حاصل کی اور دو دیگر ہیکرز کے ساتھ مل کر ہیکنگ کی۔ کلارک کے ساتھیوں 22 سالہ نیما فاضلی اور19 سالہ میسن شیپرڈ شامل ہیں۔اقبال جرم کرنے پر گراہم آئیوان کلارک کو تین سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔اس ہیکر نے مشہور شخصیات کے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کر کے بٹ کوائن کے فراڈ کی منصوبہ بندی کی تھی۔ہیکنگ جیسا مجرمانہ فعل اس نے 17 سال کی عمر میں جس کے سبب کلارک کو ‘کم سن مجرم’ کے طور پر سزا دی گئی ہے۔ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اجازت اور نگرانی کے بغیر کلارک کمپیوٹرز استعمال نہیں کر سکیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں بل گیٹس، سابق امریکی صدرباراک اوباما، مائیک بلوم برگ، امیرترین شخص جیف بیزوس، امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن، ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اور ٹیکسی کمپنی اوبر کا اکاؤنٹ ہیک کیا گیا تھا۔گزشتہ سال بل گیٹس کے اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی گئی: ‘ہر کوئی مجھ سے کہہ رہا ہے کہ میں لوگوں کی مدد کروں۔ آپ مجھے ایک ہزار ڈالر بھیجیں، میں آپ کو دو ہزار ڈالر واپس بھیجوں گا۔’ اس فراڈ کے ذریعے ایک لاکھ 17 ہزار ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی جمع کی گئی۔سب سے پہلے دنیا کے امیرترین شخص اور کاریں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہوا جہاں سے ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن اسکینڈل کے متعلق ٹوئٹ ہوئی۔چند لمحوں بعد مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس کا اکاؤنٹ ہیک ہوا اور اس میں بٹ کوئن والٹ کا ایڈریس تھا۔ دونوں اکاؤنٹس سے بیک وقت اتنی ہی رفتارسے ٹوئٹ کیے جارہے تھے جتنی رفتار سے ڈیلیٹ کیا جا رہا تھا۔ایلون مسک اور بل گیٹس کے اکاؤنٹس سے ٹوئٹ ہوتے ہی سابق امریکی صدرباراک اوباما، مائیک بلوم برگ،امیر ترین شخص جیف بیزوس، امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن، ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اور کاریں کرائے پر دینے والی کمپنی اوبر کا اکاؤنٹ ہیک ہوا۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر