اللہ کا انصاف

تحریر: تحمید صادق، برطانیہ
چندسالوں سے دنیا کی کرکٹ پر بھارت کا تسلط قائم ہے۔جبکہ آئی سی سی اور دیگر ممالک کے کرکٹ بورڈز بھی بھارتی کرکٹ بورڈ کے مکمل حصار میں ہیں۔بگ تھری کا تصور بھی بھارت ہی کا پیدا کردہ ہے۔ در حقیقت اس سب کا مقصد پاکستان اور پاکستان کی کرکٹ کو نقصان پہنچانا تھا اور پاکستان کو بقیہ دنیا سے آئسولیٹ کرنا تھا جس میں وہ کچھ حد تک کامیاب بھی ہوئے جبکہ پاکستان سے انٹرنیشنل کرکٹ ختم ہوگئی اور ہماری ہوم سیریز دبئی اور شارجہ کی بے جان وکٹوں پر کھیلی جاتی رہیں۔

ان بہیمانہ اقدام سے جہاں ہمارے کرکٹ بورڈ کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا وہاں ہمارے شائقین کرکٹ اور نوجوان کھلاڑی اچھی کرکٹ اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے کھیل سے بھی محروم ہوگئے ۔ اس گھنائونی سازش کا آغاز نیوزی لینڈ کے سن 2002دورہ پاکستان میں کراچی ٹیسٹ کے دوران ہوٹل میں بم دھماکے سے ہوا جہاں دونوں ٹیمیں قیام پذیر تھیں اس وقت دشمن کا ہدف دراصل فرانسیسی میرین انجینئر تھےجو کہ اسی ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے اس کے نتیجہ میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کراچی کا ٹیسٹ میچ ادھورا چھوڑ کر اسی شام واپس اپنے ملک لوٹ گئی بعدازاں 2008میں لاہور ٹیسٹ میچ کے دوران سری لنکا ٹیم پر حملہ کیا گیا اور پھر پاکستان سے انٹرنیشنل کرکٹ کا خاتمہ ہو گیا اس کے بعد آئی پی ایل نرے پاکستانی کھلاڑیوں کو ناصرف لینے سے انکار کر دیا اور مزید یہ کہ دوسرے ممالک کے کھلاڑیوں کو پاکستانی لیگ پی ایس ایل کھیلنے سے باز رہنے کا کہا گیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

اب جب تقریباََ 18سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی پاکستان واپسی ہونے کو تھی اور جوکہ دشمنانِ پاکستان کو کسی طور ہضم نہ ہوپائی تو انہوں نے مزید ننگے پن کا ثبوت دیتے ہوئے پاکستان کا دورہ کرتی ہوئی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو سیکیورٹی کے خدشات کے متعلق بھارت سے جعلی خفیہ ای میل کی۔ جس کے نتیجے میں میچ شروع ہونے سے دو گھنٹے پہلے مہمان ٹیم ٹوور ختم کرکے ٹی 20ورلڈکپ میں شرکت کیلئے دبئی چلی گئی ۔ اب ان سب کا حساب دینے کا وقت ہوا چاہتا ہے اور ربَ ذوالجلال نے ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں ذلت اور رسوائی لکھی تھی جبکہ پاکستان نے یہ میچ10وکٹوں سے جیت کر ان جعلی ناخدائوں کا غرور زمین بوس کر دیا اور یہ سلسلہ ابھی جاری اور بھارت کو دوسرے میچ میں بھی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ایک بار پھر سبق آموز شکست ہوئی جس کے بعد ہندوستان کا سارا سوشل اور سرکاری میڈیا اس قدر سکتے میں آگیا اور بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا کہ اب پورے بھارت کے میڈیا پر آئی پی ایل اوربھارتی کھلاڑیوں کی خوب ٹرولنگ ہورہی ہے اور اب ان کی انشا اللہ افغانستان سے بھی اسی طرح شکستِ فاش ہوتا اور پھر ’’موقع موقع‘‘مکمل طور پر ’’ہوکا ہوکا ‘‘میں بدل جائے ۔ مزید یہ کہ بھارت میں اس وقت پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل نا کھیلانے پر کھل کر تنقید ہورہی ہے اور نئی بحث چل پڑی ہے۔
بے شک اللہ بہترین انصاف کرنیوالا ہے



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر