پاکستان کی شاندار کارکردگی

تحریر : تحمید صادق برطانیہ
اس وقت پوری دنیا بشمول پاکستان اور جہاں جہاں کرکٹ دیکھی جاتی ہے کی نظریں امارات میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ پر مرکوز ہیں۔ خوش قسمتی سے پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنے گروپ کے ابتدائی تین مگر اہم میچ بہت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بآسانی جیت لئے اور سیمی فائنل میں تقریباََ اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔ پہلے میچ میں انڈیا کو ناکوں چنے چبوا کر گئی سالوں سے چلا خوامخوا کا ’’جنکس ‘‘بالآخر توڑ ڈالا اور ہندوستان کو 10وکٹوں سے عبرتناک شکست دی۔

ابھی تک کے تینوں میچوں کا اگر جائزہ لیا جائے تو بہت عرصہ بعد پاکستان کرکٹ ٹیم ایک اکائی کی صورت دکھائی دی اور تمام کھلاڑی بہت جذبے کیساتھ کھیلتے دکھائی دیئے ۔ بالرز نے اپنا کام بدرجہ اتم اور احسن طور پر انجام دیا جبکہ بلے بازوں نے ماضی کے برعکس انتہائی ذمہ داری کیساتھ اپنی جیت کو پایائے تکمیل تک پہنچایا۔ پاکستانی ٹیم کی فیلڈنگ جو کہ ماضی میں انتہائی ناقص اور غیر معیاری رہی ہےلیکن اس ٹورنامنٹ میں ابھی تک بہت ہی شاندار رہی ۔

غرض کہ ہماری ٹیم ہر شعبہ میں حریف ٹیموں پہ حاوی رہی ۔ جب بھی کبھی پاکستان کی کرکٹ کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی تو پھر شاہینوں نے اس کا دیوانہ وار شدت بھرپور پلٹ کے جواب دیا۔ انشا اللہ اس مرتبہ ورلڈ کہ اٹھا کہ ایک بار پھر ان قوتوں کا غرور زمین میں ملایا جائیگا۔پوری پاکستانی قوم اپنی ٹیم کیساتھ کھڑی ہےاور یہ اسی بات کا نتیجہ ہے کہ جس کھلاڑی کو بھی موقع ملا اس نے اپنا 100فیصد دیا۔ اب ہماری ٹیم گروپ کے بقیہ دو میچز اور پھر سیمی فائنل اورفائنل جیت کر اس قوم کو تحفہ دیں اور نا خدائوں کا غرور زمین بوس کر دیں۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر