فیس بک سے کمائی کیسے ممکن ہے

لندن ،(نیوز ڈیسک) فیس بک کے صارفین کو سہولت، اب مختصر ویڈیو پوسٹ کو آمدنی کا ذریعہ بنائیں فیس بک کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے اب صارفین ایک منٹ کی مختصر ویڈیوز اور لائیو اسٹریم کے ساتھ ساتھ اشتہارات کے ذریعے بھی آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔فیس بک ایپ مونیٹائزیشن کے ڈائریکٹر یوو آرنسٹائن کا کہنا ہے کہ کمپنی اس پروگرام کے ذریعے مختصر اور لائیو ویڈیوز بنانے والوں کو بااختیار بنانا چاہتی ہے۔فیس بک کی جانب سے کیے گئے اس نئے اعلان کو سوشل میڈیا سائٹ ٹک ٹاک کے لیے ایک مقابلہ تصور کیا جارہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک صارفین ایپ کریٹر فنڈز کے تحت ویوز کو آمدنی کا ذریعہ بناتے ہیں، ایپ کریئٹرز فنڈ کے ممبران کے لیے اپلائی کرنے کے 30 دن کے دوران 10ہزار فالورزاور ویوز کا ہونا ضروری ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے صارفین کو ہر 1000 ویوز پر 2 سے 4 سینٹ کی آمدنی ہوتی ہے۔فیس بک کے اعلان کردہ پروگرام کے مطابق فیس بک پر مختصر ویڈیوز کے ذریعے آمدنی حاصل کرنے والے صارف کے پاس 10 ہزار فالورز کے ساتھ ساتھ گزشتہ دو ماہ کے دوران 6 لاکھ ویوز اور کم از کم 5 ویڈیوز یا لائیو اسٹریم کا ہوناضروری ہے۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر