ایسٹرا زینیکا ویکسین کے فوائد خدشات سے زیادہ ہیں، ڈبلیو ایچ او

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی ادارہ صحت نے ایک بار پھر ایسٹرا زینیکا ویکسین کا استعمال جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ ویکسین کے فوائد اس سے لاحق خدشات سے کہیں زیادہ ہیں۔ڈبلیو ایچ او ماہرین نے امریکا کی جانسن اینڈ جانسن ویکسین کو کورونا وائرس کی دیگر اقسام والے کیسز میں مؤثر قرار دے دیا۔ادھر کینیڈا کی مشاورتی کمیٹی اور بیلجیئم کے طبی ماہرین نے بھی ایسٹرا زینیکا ویکسین کو کورونا سے بچاؤ کے لیے محفوظ قرار دے دیا جبکہ ڈبلیو ایچ او ایڈوائزری کمیٹی اور یورپی میڈیسن ایجنسی کی اسٹرازینیکا ویکسین سے متعلق رپورٹ جلد آنے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ خون میں پھٹکیاں بننے کے واقعات کے بعد بارہ سے زائد یورپی ممالک نے آکسفورڈ کی ایسٹرا زینیکا ویکسین کا استعمال عارضی طور پر روک دیا ہے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر