ایران نے نئے فوجی اڈے کا افتتاح کردیا

تہران(نیوز ڈیسک) : ایران نے نئے فوجی اڈے “میزائل سٹی” کا افتتاح کردیا ہے ۔ایران کا فوجی طاقت دکھانے کیلئے منفرد اقدام ، میزائل سٹی کے نام سے خفیہ فوجی اڈہ قائم کر لیا ۔ افتتاحی ویڈیو میں بیلسٹک اور کروز میزائلوں کا بڑا ذخیرہ دکھایا گیا ہے ۔ جنگوں میں استعمال ہونے والے الیکٹرانک آلات بھی رکھے گئے ہیں ، ائیر ڈیفنس سسٹم اور ٹینک شکن میزائلوں کی نمائش بھی کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیلی بحری جہاز کے قریب ایک خوفناک دھماکہ کروایا گیا ، دھماکہ کا الزام نیتن یاہو نے ایران پر لگاتے ہوئے کہا کہ تہران کو اس قسم کی جارحیت سے بعض رہنا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایران کی طرف سے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے ۔اسرائیلی وزیر اعظم نے ایک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ تہران کی طرف سے اسرائیل کے بحری جہاز کو دھماکے سے اُڑانے کی ناکام کوشش کی گئی ، انہوں نے بتایا کہ جہاز کے ایک حصے کو بُری طرح نقصان پہنچا ہے ، بحری جہاز کو مرمت کرنے کیلئے دبئی پورٹ پر لیجایا گیا جبکہ حکام کا کہنا ہے دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔واضح رہے اس سے قبل اسرائیلی وزیر دفاع بھی بحری جہاز کے قریب ہونے والے دھماکے کا الزام ایران پر لگا چکے ہیں ۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے دھماکے سے متعلق اب تک کوئی شواہد فراہم نہیں کیے ۔اس حوالے سے اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ واقعے کی ابتدائی تحقیقات سے پتاچلا ہے کہ اس کا ذمہ دار ایران ہے جب کہ اقوام متحدہ اور امریکا کے لیے اسرائیل کے سفیر نے بھی ایران پر دھماکے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے نے خطے میں سکیورٹی خدشات کو جنم دیا ہے ۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر