وہ موبائل فونز جن پر یکم نومبرسےواٹس ایپ نہیں چلے گا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)دنیا بھر میں پیغام رسانی اور ویڈیو کالنگ کی مقبول ترین ایپلیکیشن واٹس ایپ کو پرانے آپریٹنگ سسٹمز والے اینڈرائڈ اور ایپل فونز کے صارفین یکم نومبر سے استعمال نہیں کرسکیں گے۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یکم نومبر سے فیس بک کی ملکیت واٹس ایپ کو 50 سے زائد موبائل فونز کے صارفین استعمال نہیں کرسکیں گے، آئندہ ماہ واٹس ایپ کی سروسز سے محروم ہونے والے موبائل فونز کے ماڈلز میں آئی فون، سیم سنگ، ایل جی اور سونی کے موبائل سیٹ شامل ہیں۔یکم نومبرکے بعد آئی فون صارفین جن کے موبائل میں آئی او ایس 9 یا اس سے پرانا ورژن ہے انہیں اپڈیٹ کرنا ہوگا اور وہ آئی اوایس 10 یا اس سے نئے ورژن پر ہی واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے، اسی طرح ایسے اینڈرائڈ صارفین جو اب تک 4.04 ورژن استعمال کررہے ہیں انہیں 4،1 یا اس سے جدید ورژن اپڈیٹ کرنا ہوگا۔رپورٹ کے مطابق بہت سے معروف اینڈرائڈ موبائل فونز یکم نومبر کے بعد واٹس ایپ کو سپورٹ نہیں کریں گے، ان میں سام سنگ گلیکسی ایس 3 اور ہواوے ایسنڈ میٹ شامل ہے جب کہ ایپل میں آئی فون 4 یا اس سے پرانے فونز میں بھی واٹس ایپ نہیں چلے گا، ان موبائل فونز کے صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال کے لیے نیا اسمارٹ فون خریدنا ہوگا۔اس کے علاوہ آئی فون 6s ، 6s پلس اور آئی فون ایس ای کے علاوہ گلیکسی ٹرینڈ لائٹ، گلیکسی ٹرینڈ 2 اور گلیکسی s2 سمیت 4 درجن کے قریب اسمارٹ فونز کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔



  تازہ ترین   
طوفانی بارشوں سے ملک بھر میں تباہی، 14 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
ایران امریکہ مذاکرات کا اگلا دور شہید خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد ہوگا: دفتر خارجہ
سپریم لیڈر کو قتل کرنے کی اسرائیلی دھمکی ریاستی دہشت گردی ہے: ایران
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم! ایک لاکھ 85 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور
اگر ایران نے امریکا پر حملہ کیا تو اس کا اسی انداز میں جواب دیا جائے گا: وائٹ ہاؤس
امریکہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانے کیلئے معاہدے پر دستخط کر دیئے
سپریم لیڈر نے امریکہ کیساتھ مذاکرات پر کوئی پابندی عائد نہیں کی، ایرانی صدر
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کی سرحد پر افغان طالبان رجیم کے 4 ڈرونز مار گرائے: آئی ایس پی آر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر