نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 52 سالہ شخص جاں بحق

اسلام آ باد(نیوز ڈیسک)ننکانہ صاحب : حرا چوک کے قریب نا معلوم مسلح افراد نے موٹر سائیکل سوار پر فائرنگ کردی.افسوسناک فائرنگ واقعہ کے نتیجہ میں گاوں ڈھیرے دا واڑاہ کا 52 سالہ رہائشی شفیق گجر نامی شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا.تفصیلات کے مطابق گاوں ڈھیرے دا واڑاہ کا 52 سالہ شخص پر فائرنگ کرنے والے موقع سے فرار ہوگئے ۔ جاں بحق ہونیوالا شخص شفیق پیرا میڈیکل ہیلتھ الائنس ضلع ننکانہ کا صدر تھا ، قتل کی اطلاع ملتے ہی ننکانہ صاحب سرکاری ہسپتال میں پیرا میڈیکل اسٹاف نے ہڑتال کر دی ہے۔لواحقین کا نعش کو ریلوے روڈ پر رکھ احتجاج جاری ہے – احتجاج کے باعث سٹرک پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل ننکانہ محمد عثمان پولیس کی بھاری نفری کےہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکھٹے کر کے تفیش شروع کردی ہے۔اس حوالے سے ڈی پی او ننکانہ کیپٹن ر بلال افتخار کیانی کا کہنا ہے کہ شفیق گجر کا قتل انتہائی افسوس ناک واقع ہے۔ قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر جلد از جلد گرفتاری عمل میں لائی جائیگی۔ انکا مزید کہنا ہے کہ تفتیشی مراحل کو میرٹ پر یقینی بناتے ہوئے انصاف فراہم کیا جائیگا۔



  تازہ ترین   
چمن پھاٹک کے قریب خوفناک دھماکہ، شہداء کی تعداد 25 سے تجاوز، 52 افراد زخمی
پاکستان پائیدار امن، باہمی احترام کیلئے مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا: اسحاق ڈار
ٹرمپ کو مبارکباد، بہت جلد مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی کریں گے: وزیراعظم
معاہدے کے قریب، مسلم رہنماؤں سے بات کر لی، نیتن یاہو کو بھی آگاہ کر دیا: ٹرمپ
ایران پر پابندیوں میں نرمی، لبنان پر حملے بند، آبنائے ہرمز کھلے گی: ایگزیوس
افغان سرزمین کو دوسرے ممالک کیخلاف استعمال ہونے سے روکنا ہوگا: رچرڈ لنڈسے
ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ، حملہ آور موقع پر ہلاک
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران انتہائی نتیجہ خیز رہا: آئی ایس پی آر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر