تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت دو کنوئوں کیلئے لائسنس جاری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت دو کنوئوں کیلئے لائسنس جاری کر دیئے گئے ۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کے لائسنس کی اجراء کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہرکی موجودگی میں معاہدوں پر دستخط کئے گئے ،دو کنوؤں کی دریافت کیلئے لائسنس جاری کئے گئے ۔اعلامیہ کے مطابق اٹک اور لورالائی میں تیل و گیس کی دریافت کیلئے لائسنس جاری کئے گئے ۔وفاقی وزیر حماد اظہر نے بتایاکہ ہر کنویں کے دریافت کے علاقے میں سالانہ 30 ہزار ڈالر فلاحی کاموں پر خرچ ہونگے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ذخائر کی دریافت میں کامیابی کی صورت میں قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی ،حکومت نے ملکی معدنی وسائل کی دریافت کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں ۔ حماد اظہر نے کہاکہ اگلے چند ماہ میں آف شور ایکسپلوریشن لائسنسز کا اجراء بھی کر دیا جائے گا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت گیس کی درآمد کیلئے نئے ٹرمینلز پر کام کررہی ہے ،مقامی گیس کی دریافت پر بھی ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر