سائنسدان جانداروں کے ڈی این اے چاند پر محفوظ کرنے کے خواہشمند

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سائنسدان 67 لاکھ جانداروں کے ڈی این اے چاند پر محفوظ کرنے کے خواہشمند ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سائنسدانوں نے ماڈرن گلوبل انشورنس پالیسی منصوبہ پیش کر دیا۔ اس لونر آرک نامی منصوبے کے تحت دنیا بھر میں پائی جانے والی 67 لاکھ جانداروں کے بیج، اسپرمز اور انڈے چاند کی سطح کے نیچے محفوظ کیے جائیں گے۔سائنسدانوں کے مطابق اگر زمین پر کسی تباہ کن وبا، آتش فشاں کے پھٹنے، بڑے پیمانے پر جوہری جنگ، عالمی قحط سالی یا سیارچے کے گرنے سے تباہی ہو تو یہ منصوبہ انسانوں سمیت دیگر جانداروں کو معدوم ہونے سے بچا سکے گا اور ان تمام نمونوں کو ڈھائی سو خلائی پروازوں کے ذریعے چاند پر پہنچایا جاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ زمین کا ماحول قدرتی طور پر کمزور ہے مگر چاند پر زمینی حیات کے ڈین این اے نمونوں کو محفوظ کرنے سے جانداروں کی اقسام کو معدوم ہونے پر بچایا جاسکے گا۔سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے منصوبوں سے انسانیت کو خلائی تہذیب بنانے میں پیشرفت ہو گی اور مستقبل قریب میں چاند اور مریخ پر انسانوں کے بیسز ہوں گے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر