سٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان،637 پوائنٹس کااضافہ

کراچی (نیوز ڈیسک) سٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان، 637 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران تیزی رہی، 100 انڈیکس 637 پوائنٹس اضافے کے بعد 44 ہزار 425 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔واضح رہے کہ ملک میں سیاسی استحکام کے سبب سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سٹاک مارکیٹ میں انویسٹمنٹ میں بہتری آئی۔ گزشتہ ہفتے سینیٹ الیکشن کے دوران ملکی سیاست بے یقینی کی صورتحال سے دوچار تھی، مسلسل چار روز زبردست مندی میں جانے والی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز زبردست تیزی کی واپسی ہوئی، 100 انڈیکس 1008.32 پوائنٹس بڑھ گیا۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کو مسلسل نویں مہینے ریکارڈ ترسیلات زر موصول ہونے کی خبروں نے بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب کئے ہیں۔



  تازہ ترین   
چمن پھاٹک کے قریب خوفناک دھماکہ، شہداء کی تعداد 25 سے تجاوز، 52 افراد زخمی
پاکستان پائیدار امن، باہمی احترام کیلئے مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا: اسحاق ڈار
ٹرمپ کو مبارکباد، بہت جلد مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی کریں گے: وزیراعظم
معاہدے کے قریب، مسلم رہنماؤں سے بات کر لی، نیتن یاہو کو بھی آگاہ کر دیا: ٹرمپ
ایران پر پابندیوں میں نرمی، لبنان پر حملے بند، آبنائے ہرمز کھلے گی: ایگزیوس
افغان سرزمین کو دوسرے ممالک کیخلاف استعمال ہونے سے روکنا ہوگا: رچرڈ لنڈسے
ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ، حملہ آور موقع پر ہلاک
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران انتہائی نتیجہ خیز رہا: آئی ایس پی آر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر