نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی

سال 2003 سے سکیورٹی تھریٹ کو بنیاد بنا کر دنیائے کرکٹ کی بہت سی ٹیموں نے پاکستان میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کرکٹ کھیلنا بند کر دی تھی۔ ان دنوں پاکستان اپنی تاریخ کے بہت نازک دور سے گزر رہا تھا، ہر روز کسی نہ کسی جگہ بم دھماکے ہوتے تھے۔ تب سری لنکن خکومت نے اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے دورے پر خصوصی طور پر بھیجا تو 3 مارچ 2009 کو جب پاکستان کے دشمنوں نے جب سری لنکن کرکٹ ٹیم پر لاھور میں حملہ کیا تب دشمن کا ایک ہی مقصد تھا کہ کوئی بھی غیرملکی ٹیم پاکستان میں کرکٹ کھیلنے نہ آ سکے اس طرع دشمن اپنے مقصد میں کامیاب ہو گیا۔ سری لنکن ٹیم کے دورے کے ختم ہونے کی وجہ تمام عالم کو نظر آرہی تھی۔ مگر آج بڑی مشکل سے ہماری مختلف خکومتوں نے کوشش کی اور دوسرے ملک کے کھلاڑیوں نے پاکستان سپر لیگ میں باقاعدہ کھلینا شروع کر دیا ہے بلکہ غیرملکی ٹیموں نے پاکستان میں دوبارہ کھیلنا شروع کر دیا تھا۔ کرکٹ کی ایک خاص بات یہ ہے کہ جب یہ آپکے ملک میں دوسرے ملکوں کی ٹیمیں دورہ نہیں کرتی تو آپ ورلڈ کلاس پلیر پیدا نہیں کر سکتے۔ ہمیں پاکستان کے کھلاڑیوں کو داد دینی چاہئے اس کے باوجود جب پوری دنیا نے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے سے منع کیا اس کے باوجود پاکستان ٹیم نے سال 2009 میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا بلکہ سال 2017 میں چیمپئن ٹرافی بھی جیتی۔ دنیا کرکٹ کو یہ احساس ہو گیا تھا کہ چاہئے کوئی دوسرا ملک پاکستان کا دورہ کرے نہ بھی کرے تو یہاں ٹیلینٹ کی کمی نہیں۔ سال 2015 سے پاکستان نے !پاکستان سپر لیگ! دوبئی میں شروع کروائی کیونکہ فارن پلیر پاکستان میں کھیلنے کے لئے راضی نہیں تھے۔ وقت گزرنے کے ساتھ لوگوں کو یہ احساس ہونے لگا کہ اب پاکستان ایک محفوظ ملک ہے یہاں کرکٹ کھیلی جا سکتی ہے۔ ہمارے کرکٹ بورڈ اور خکومتوں نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو ایسے حفاظتی طریقے سے رکھا کہ اس کی نظیر نہیں ملتی۔ پی ایس ایل کے غیر ملکی ٹیم کے میچ کے دوران اسٹیڈیم کے آس پاس تمام مارکیٹیں بند، کاروباری لوگوں کا نقصان اور ٹیم افیشیلز اور کھلاڑیوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنا کوئی آسان کام نہیں۔ پاکستان کی قسمت دیکھیں تمام یورپی ممالک نے ہماری قومی ایرلائن پر پابندی لگا دی کہ پی ائی اے سکیورٹی رسک ہے۔ جب افغانستان سے اپنے بندوں کو نکلنا پڑا تو اس وقت ہماری رسکی ایرلائن کا سہارا لینا پڑا کہتے ہیں نہ ضرورت ماں کی ایجاد ہے۔ اس سارے عمل کے دوران پاکستان نے سب کو اپنے پاس مہمانوں کی طرح رکھا، اس وقت پاکستان میں سیکورٹی رسک نہیں تھا۔ آج نیوزی لینڈ کی ٹیم نے شرافت کی تمام خدیں پار کر دیں اور ایک خاص منصوبے کے تحت اپنا دورہ منسوخ کر دیا اور پاکستانی خکام کو یہ بھی بتانا تک مناسب نہ سمجھا کہ دورہ ختم کرنے کی وجوہات کیا ہیں، اور کونسی سکیورٹی تھریٹ ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ سکتے میں آگیا، چیرمین رمیز راجہ نے بڑا دلیرانہ بیان دیا۔ زحکومت نے ٹیم کو وی وی آی پی سکیورٹی دی اور یہاں تک آفر دی کہ آپ بغیر تماشائیوں کے بغیر میچ کھیلں مگر انہوں سے صاف انکار کر دیا، یہاں تک ہمارے وزیر اعظم نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کو یہ گارنٹی دی کہ اس وقت ہمارا ملک سکیورٹی کے اعتبار سے دنیا کا محفوظ ملک ہے، اس کا جواب تھا ٹیم اپنے آپ کو محفوظ نہیں سمجھتی۔ یہ وہ دن بھول گئے ہیں جب کرائسس چرچ میں دہشت گردی کا حملہ ہوا تھا تو ٹیم پاکستان ہی سب سے پہلے کھیلنے گئی تھی۔ پاکستانی خکومت کو چاہئے اس مسئلے کو سیریس لیں اور سرکاری طور پر ان سے سرکاری زبان میں بات کریں کہ تھریٹ کہاں سے ملی ہے۔ یہ تو ہم جانتے ہیں اس وقت دنیا میں پاکستان کی اہمیت ہے جو ہمارے دشمنوں کو برداشت نہیں ہو رہا۔ موجودہ صورت حال سے مایوس یا دل برداشتہ ہو کر بدحواسی اور غلط اقدام اٹھا کر مزید نقصان کر لینے سے نہ صرف بچنے کی ضرورت ہے بلکہ ضرورت اس امر کی بھی ہے کہ رمیز راجہ جو اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ہیں وہ اپنے ذاتی عالمی تعلقات ، میڈیا کا تیس سالہ تجربہ ، ایک بہترین مقرر اور اپنی بات لوگوں تک پہنچانے کی صلاحیت سے مالامال ہونا اور کرکٹ کی عالمی سیاست سے مکمل آگاہی کو بروئے کار لائیں اور پاکستان کا مقدمہ بہترین انداز میں دنیا کے سامنے لڑیں اور جیت کر دیکھائیں ۔ یہ وقت ابھی یا پھر کبھی نہیں کی نہج پر آچکا ہے اس لئے اگر رمیز اس وقت کامیاب ہوجاتے ہیں اور صحیح طور سے مقدمہ لڑ لیتے ہیں تو پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ میں ان کے لئے امر ہونے کا یہ ایک نادر موقع ہے ۔ آخر میں پاکستانی میڈیا سے امید رکھتا ہوں اس نازک صورتحال پر اپنی کرکٹ ٹیم بلکے ملک کو سپورٹ کریں نہ کہ گندی سیاست کر کے اپنے آپ اور ملک کا مذاق نہ بنوائيں۰
تحميد صادق



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر