محبت میں تین مرتبہ ناکامی کامنہ دیکھنا پڑا ، عامر خان

ممبئی(نیوز ڈیسک )،بھارتی مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ محبت میں تین مرتبہ ناکامی کا منہ دیکھ چکا ہوں عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ محبت کے معاملے میں انہیں ماضی میں 3 لڑکیوں کی جانب سے مسترد کیا جاچکا ہے۔بھارتی اداکار عامر خان کی کرن راؤ سے شادی کو 15 سال سے زائد کاعرصہ گزرچکا ہے تاہم ماضی میں ایک ایسا وقت بھی تھا جب عامر خان محبت کے معاملے میں خود کو خاصا بدقسمت تصور کرتے تھے ۔بھارتی میڈیا سے گفتگو میں عامر خان نے اپنی پہلی محبت سے متعلق بتایا کہ انہیں جب پہلی بار محبت ہوئی اس وقت ان کی عمر 10 سے 11 سال تھی، یہ محبت خاموش اور یکطرفہ تھی، وہ اس لڑکی سے محبت کیا کرتے تھے لیکن شرمیلے ہونے کے باعث ملاقات میں بھی اس سے اپنے جذبات کا اظہار نہ کرسکے۔عامر خان نےکہا کہ مجھے محبت کے معاملے میں 3 لڑکیوں کی جانب سے مسترد کیا جاچکا تھا، تیسری بار مسترد کیے جانے کے بعد مجھے محسوس ہوتا تھا کہ محبت میرے لیے نہیں لیکن پھر مجھے بھی ایک ایسی لڑکی ملی جس نے مجھے پسند کیا۔خیال رہے کہ عامر خان کی پہلی شادی ان کی پڑوسی رینا دتہ سے ہوئی تھی جس سے ان کے دوبچے جنید اور ایرا بھی ہیں تاہم شادی کے 16 سال بعد عامر اور رینا کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر