بھارت میں کسانوں کی تحریک مزید تیز، تاجر بھی شامل، کئی مظاہرین گرفتار

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں تاجر بھی کسانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو گئے، ریلوے اسٹیشنز اور ڈی سی دفاتر کے باہر مشترکہ احتجاج کیا، کسان تحریک کیلئے میڈیا اسٹریٹجی بنانے والی دیشا روی نے کہا ہے کہ عوام کو انتہا پسند سرکار کے خلاف باہر نکلنا ہو گا، مودی حکومت نے سنگھو بارڈر پر ٹھکانے بنانے والے کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔بھارت میں کسانوں کی تحریک مزید تیز، تاجر بھی شامل ہوگئے، ٹریڈرز نے ریلوے اسٹیشنز اور ڈی سی دفاتر کے باہرمشترکہ احتجاج کیا، سنگھو بارڈر پر عارضی ٹھکانے بنانا مودی سرکار کی طبیعت پر ناگوار گزرا، مظاہرین کے خلا ف مقدمے درج کر کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔کسان تحریک کے لیے ٹول کٹ مرتب کرنے والی دیشا روی نے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد پہلے بیان میں کہا کہ انہوں ایسا کچھ نہیں کیا تھا کہ انہیں جیل بھیجا جاتا۔ بھارتی عوام کو انتہا پسند سرکار کے خلاف باہر نکلنا ہو گا ورنہ سماج تباہ ہو جائے گا۔ بھارتی میڈیا ریٹنگ کیلئے کچھ بھی کرسکتا ہے، عدالت کے فیصلے سے پہلے ہی اپنا فیصلہ سنا دیتا ہے۔کاشتکار رہنما راجندر سنگھ نے کہا ہے کہ کسان تحریک کا چرچا عالمی سطح پر ہو چکا ہے، صرف بھارت ہی نہیں امریکا سمیت کئی ممالک کے کاشت کاروں کے مستقبل کو خطرہ ہے۔ کارپوریٹ سیکٹر پوری دنیا میں ہی زراعت کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے لیکن دنیا بھر کے کسان ایسا نہیں ہونے دیں گے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر