ساڑھے 3 کروڑ افراد قحط سے ہلاک ہونے کا خطرہ

نیویارک(نیوز ڈیسک ): اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتیریس نے کروڑوں انسانوں کو قحط سے بچانے کے لیے ساڑھے 5 ارب ڈالر کی فوری امداد کی اپیل کردی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف تنازعات کی وجہ سے خانہ جنگی میں گھرے درجنوں ممالک میں تقریباً 3 کروڑ 40 لاکھ افراد کے قحط سے ہلاک ہو جانے کا خطرہ ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک نے بھی متنبہ کیا ہے کہ دنیا بھر میں 27 کروڑ افراد کے سرپر غذائی بحران کا خطرہ منڈلارہا ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقبل مندوب عبداللہ بن یحییٰ معلمی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے انسانی بنیادوں پر دی گئی امداد نے کئی ممالک میں بھوک اور غذائی قلت ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات عالمی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں کہی۔ معلمی نے کہا کہ یمن میں ایران نواز حوثی ملیشیا کے حملوں کے باعث ملک کی اقتصادی اور معاشی صورت بگڑنا شروع ہوئی۔ فوجی کارروائیوں کے دوران میں جانی اور مالی نقصان ہوا اور یمنی شہری اپنے علاقوں سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سعودی عرب نے یمن میں غذائی امن کے شعبوں میں کئی منصوبوں پر عمل کیا۔ یمن میں بحران کے آغاز کے بعد سے اب تک سعودی عرب کی جانب سے فراہم کی گئی امداد کی مجموعی مالیت 17 ارب ڈالر سے زیادہ ہو چکی ہے۔ شاہ سلمان امداد مرکز نے شام کے علاوہ اردن اور لبنان میں شامی پناہ گزینوں کے لیے غذائی امداد پیش کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس دوران میں 75 منصوبے پیش کیے گئے ، جن کی مالیت تقریباً 15.2 کروڑ ڈالر ہے۔ افغانستان میں شاہ سلمان امدادی مرکز کے تحت امداد کے 16 منصوبوں کے ذریعے ایک کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کی گئی۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر