بھارتی ارب پی امبانی کی دولت میں ایک دن میں ہی کھربوں روپے کا اضافہ

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز)بھارتی ارب پتی کاروباری شخصیت کی دولت میں گذشتہ جمعہ کو تین ارب ستر کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ امبانی نے شفاف توانائی کے اہداف میں اضافہ کیا جس پر ان کی فلیک شپ کمپنی کے حصص میں ایک ہی دن میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایشیا کے امیر ترین شخص موکیش امبانی کی دولت اب 92.6 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ امبانی دولت کے اعتبار سے ارب پتی فرانکوئس بیٹنکورٹ مائرز آف لوریل کے قریب پہنچ گئے ہیں جن کی دولت 92.9 ارب ڈالر ہے۔ اب دونوں کے درمیانکم فرق رہ گیا ہے۔ توقع ہے کہ یہ دونوں جلد ہی 100 ارب ڈالر کے اثاثے رکھنے والے عالمی کھرب پتی کلب میں شامل ہوجائیں گے۔امبانی کی جست ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے حصص میں اضافے کی وجہ سے ہوئی جب انہوں نے کہا کہ کمپنی جارحانہ طور پرسستی گرین ہائیڈروجن کی پیداوار جاری رکھے گی۔امبانی کی سلطنت کا ٹیلی کمیونیکیشن یونٹ اپنے کاروبار میں دھوم مچانے کے لیے بدنام ہے۔ ان کی کمپنی ہندوستانی مارکیٹ میں ایک اہم کھلاڑی بن گئی ہے اس نے فیس بک سمیت سرمایہ کاروں کے تعاون سے اپنے ڈیجیٹل آپریشنز پر پچیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔اس سال امبانی نے کلین انرجی میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ایک غیر معمولی منصوبے کا افتتاح کیا تھا جو ہندوستان کی سب سے اہم کمپنی کے لیے ایک نیا مرکز ہے۔یہ پروگرام وزیر اعظم نریندر مودی کے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور دنیا کے تیسرے بڑے تیل کے صارفین کی درآمدات کو کم کرنے کے عزائم کے مطابق ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر