لاہور میٹرو بس سروس کی بحالی کی تیاریاں مکمل

لاہو(نیشنل ٹائمز) کئی روز سے بند میٹرو بس سروس کو نئی کنٹریکٹر کمپنی 8 ستمبر سے بحال کررہی ہے۔پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ساتھ میٹروبس سروس کی آپریٹنگ کمپنی کا کنٹریکٹ ختم ہونے کے باعث گزشتہ کئی ماہ سے عملے اور ڈرائیورز کی طرف سے ہڑتال معمول بن چکی تھی ،پہلے تو ڈارئیورز اور عملہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر دو یا تین ماہ بعد ہڑتال کرتا تھا اور ایک دو روز میٹروبس بند رہنے کے بعد سروس بحال ہوجاتی تھی لیکن گزشتہ ماہ تو ڈرائیورز نے تین مرتبہ ہڑتال کردی تھی، 28 اگست کے بعد سے آج تک میٹروبس سروس بحال نہ ہوسکی،البراک اپنا کنٹریکٹ مکمل طور پر ختم کرکے رخصت ہوگئی۔صوبائی دارالحکومت کے لاکھوں شہری گزشتہ دس روز سے میٹرو بس سروس کی سفری سہولیات سے محروم ہیں، بس سروس کی بندش کے باعث طلبا، ملازمین اور عام شہری مہنگے متبادل ذرائع آمدورفت استعمال کرنے پر مجبور ہیں، صوبائی دارالحکومت میں اس وقت اورنج لائن میٹرو ٹرین ہی پبلک ٹرانسپورٹ کا واحد ذریعہ ہے لیکن ایک مخصوص ٹریک پر چلنے کے باعث روزانہ چالیس سے پچاس ہزار افراد ہی اس سے سفر کرتے ہیں جبکہ شہر کاایک وسیع حصہ ٹرانسپورٹ کی سہولت سے محروم ہے۔پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ البراک کا ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کیساتھ کنٹریکٹ کئی ماہ پہلے ختم ہوچکا تھا لیکن کمپنی کے معاہدے میں توسیع کی جاتی رہی تھی تاکہ شہریوں کی اس اہم سفری سہولت کو برقرار رکھا جاسکے۔اس حوالے سے میٹرو بس کے نئی کنٹریکٹر کمپنی ”ویڈا میزا“ کے چیف آپریٹنگ آفیسر عبدالرحمان نے ”ایکسپریس“سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل سے ہم 60 بسوں کے ساتھ باقاعدہ آپریشن کا آغاز کررہے ہیں، گاڑیوں کی انسپیکشن اورسرٹیفکیشن مکمل ہوچکی ہے ،بسوں کے لئے 160ڈرائیورز بھرتی کرکے ان کو ٹریننگ دی جاچکی ہے۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب سید علی مرتضیٰ نے ”ایکسپریس“سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نئی کنٹریکٹر کمپنی کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہے ہیں، کمپنی بدھ سے باقاعدہ طور پر میٹرو بس سروس کا آپریشن سنبھال لے گی ۔ شہریوں کو سستی اور معیاری سفری سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، میٹرو بس شہر کا سب سے بڑا پبلک ٹرانسپورٹ کا ذریعہ ہے۔ اس لیے اس کا مکمل آپریشنل رہنا نہایت ضروری ہے، شہرمیں متعدد روٹس پر نئی بسیں چلانے کی منصوبہ بندی مکمل ہوچکی ہے،جلد ہی لاہور سیمت پورے صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نئے منصوبے شروع کر رہے ہیں تاکہ شہریوں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر