کراچی کے ساحل پر پھنسا بحری جہاز 49 روز بعد نکال لیا گیا

کراچی(نیشنل ٹائمز)ساحل سمندر پر 49 روز سے پھنسے مال بردار جہاز کو بالآخر کھلے سمندر میں لے جانے کا آپریشن مکمل ہوگیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں سی ویو پر پھنسا بحری جہاز 49 ویں روز نکال لیا گیا ہے۔ جہاز اپنے انجن کی مدد سے گہرے سمندر کی جانب رواں دواں ہے۔شپنگ ایجنٹ کیپٹن عاصم اقبال نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں جہاز کی سمت کو درست کیا گیا اس کے بعد اسے گہرے پانی میں لانے کی کوششیں شروع کی گئیں، جہاز کو کھینچنے کے لئے کوبرا روپ استعمال کی گئی، کوبرا روپ سے ایک لاکھ ٹن وزنی جہاز کھینچا جاسکتا ہے، جہاز کو مختلف مراحل میں ساحل سے 2500 میٹر فاصلے پر پہنچایا گیا۔وزارتِ ساحلی امور کے مشیر محمود مولوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جہاز گہرے سمندر میں جاچکا، اب جہاز محفوظ پانی میں آچکا ہے، جہاز کو اب کراچی کی بندرگاہ پر لے جایا جائے گا، جہاز کو تکنیکی لحاظ سے موزوں ہونے کے بعد روانگی کی اجازت دی جائے گی، ماضی میں یہاں پھنسنے والے جہاز کاٹ کر نکالے گئے تھے، یہ پہلا جہاز ہے جسے باحفاظت نکالا گیا، جہاز کو نکالنے کے لئے اب تک کئے گئے تمام اخراجات جہاز کا مالک برداشت کرے گا۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر