ہیری اور میگھن انٹرویو: شہزادہ چارلس مایوس ہوگئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)برطانوی شاہی خاندان سے الگ ہونے والے ہیری اور میگھن کے انٹرویو کے بعد پرنس آف ویلز چارلس مایوسی کی حالت میں چلے گئے۔برطانوی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پرنس آف ویلز چارلس ہیری اور میگھن کے انٹرویو کے بعد ’مایوسی کی حالت میں‘ چلے گئے ہیں۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ شہزادہ چارلس ہیری اور میگھن کے انٹرویو میں کہی گئی باتوں سے حیران اور بہت مایوس ہیں۔ذرائع کے مطابق پرنس آف ویلز چارلس نے ہیری اور میگھن کا انٹرویو باقاعدہ طور پر دیکھا نہیں ہے لیکن خبروں کی وجہ سے اُنہیں کافی حد تک انٹرویو میں کہی گئی باتوں کا علم ہوگیا ہے جس کی وجہ سے وہ شدید مایوس ہیں۔دوسری جانب پرنس ہیری انٹرویو پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے پرنس چارلس سے رابطے میں ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق پرنس چارلس نے رواں ہفتے رائل ڈیوٹیز کا آغاز کردیا ہے لیکن انہوں نے انٹرویو پر ردعمل دینے سے گریز کیا ہے۔واضح رہے کہ ہیری اور میگھن مارکل نے اوپرا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ شاہی خاندان کے ایک فرد نے اُن کے بیٹے کی پیدائش سے پہلے اُس کی رنگت کے بارے میں تحفظات ظاہر کیے تھے۔جواب میں شاہی محل کا کہنا تھا کہ یہ دعویٰ پریشان کن ہے لیکن معاملے کو نجی طور پر ہی حل کیا جائے گا۔برطانوی میڈیا کی رپورٹس میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ڈیوک آف کیمبریج اور ڈیوک آف سسیکس کے درمیان ایک سال سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے اور اب ایک سال کے بعد شہزادہ ولیم کا ہیری سے رابطہ متوقع ہے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر