ہیکرز کی امریکی فضائیہ کے اہم ترین نظام میں دراندازی ،حساس ڈیٹا خطرے میں

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ کمپیوٹنگ نظام ’’کلاؤڈ ون‘‘میں ہیکرز نے دراندازی کی ہے ، جس کے نتیجے میں فوجی، عملے اور لاجسٹکس سے متعلق حساس ڈیٹا کو خطرات لاحق ہوگئے ۔خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ہیکرز نے سافٹ ویئر کی ایک خامی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سسٹم کے کنٹرول تک رسائی حاصل کی، سائبر حملے کا انکشاف سسٹم اپ گریڈ کے دوران ہوا، جس کے باعث پلیٹ فارم کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کلاؤڈ ون امریکی فضائیہ کے اہلکاروں کی تنخواہوں، لاجسٹکس اور فوجی سازوسامان کی دیکھ بھال سے متعلق ڈیٹا محفوظ رکھتا ہے ، جبکہ امریکی فضائی دفاع کے ریڈار ڈیٹا اور میزائلوں کی نقل و حرکت کی معلومات بھی اس نظام کا حصہ ہیں۔دوسری جانب سائبر حملے کے بعد کلاؤڈ ون پر متعدد ایپلی کیشنز منتقل کرنے کا عمل روک دیا گیا جبکہ بعض صارفین کے ایڈمنسٹریٹر اختیارات بھی واپس لے لیے گئے ، امریکی سائبر کمانڈ کو حملے سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لینے کیلئے طلب کرلیا گیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا ایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ تاحال ہیکرز کی شناخت، حملے کے مکمل دائرہ کار اور ڈیٹا چوری ہونے یا نہ ہونے سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔دوسری جانب امریکی فوج کے مختلف اداروں میں حالیہ دنوں کے دوران سائبر حملوں اور ڈیٹا لیکس کے متعدد واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا خلا باز محمد ذیشان سے براہ راست رابطہ، حوصلہ بڑھایا
کراچی: گھر میں سلنڈر دھماکے کے بعد عمارت منہدم، امدادی کارروائیاں جاری
ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے: رضا امیری کا بڑا اعلان
پاکستان کا بھارت میں نئے ناظم الامور کی تعیناتی کا فیصلہ
بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد آمد، حکومتی قیادت سے اہم ملاقات متوقع
ایران کا آبنائے ہرمز کی بندش برقرار رکھنے، امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
ایرانی بندرگاہیں مکمل فعال، امریکی ناکہ بندی توڑنے کی کوششیں جاری ہیں: شہرام ایرانی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر