ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے: رضا امیری کا بڑا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجاویز کا تبادلہ اور ان پر بات چیت جاری ہے۔

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر کے ذریعے ایران اور امریکا کے درمیان پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، تاہم رابطوں کا عمل سست پڑ گیا ہے، ایران اور امریکا کے درمیان رابطوں میں پاکستان اور قطر اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیغامات کے تبادلے کا عمل گزشتہ مذاکراتی ادوار کے مقابلے میں سست ہو گیا ہے، تاہم سفارتی رابطے جاری ہیں۔

ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کی بنیاد جون میں طے پانے والی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت ہے، ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم کسی بھی نئی جارحیت کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔

یمن تنازع کے حوالے سے رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران چین کی قیادت میں تنازع کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کا خیرمقدم کرے گا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ تہران ایسے امن اقدامات کی حمایت کرے گا جن میں حوثیوں کو یمن کی زمینی حقیقت کا حصہ تسلیم کیا جائے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا خلا باز محمد ذیشان سے براہ راست رابطہ، حوصلہ بڑھایا
کراچی: گھر میں سلنڈر دھماکے کے بعد عمارت منہدم، امدادی کارروائیاں جاری
ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے: رضا امیری کا بڑا اعلان
پاکستان کا بھارت میں نئے ناظم الامور کی تعیناتی کا فیصلہ
بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد آمد، حکومتی قیادت سے اہم ملاقات متوقع
ایران کا آبنائے ہرمز کی بندش برقرار رکھنے، امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
ایرانی بندرگاہیں مکمل فعال، امریکی ناکہ بندی توڑنے کی کوششیں جاری ہیں: شہرام ایرانی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر