پاکستان کا بھارت میں نئے ناظم الامور کی تعیناتی کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) حکومت پاکستان نے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں نیا ناظم الامور تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں سعد وڑائچ کی مدت تعیناتی مکمل ہونے کے بعد معظم علی کو نئی ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں پاکستان کے ناظم الامور کے طور پر خدمات انجام دینے والے سعد وڑائچ کی تعیناتی کی مدت مکمل ہو گئی ہے، اور ان کی جگہ معظم علی کو بھارت میں نیا ناظم الامور تعینات کیا جائے گا۔

معظم علی اس وقت سعودی عرب میں نائب سفیر کے فرائض انجام دے رہے ہیں، جبکہ سعد وڑائچ کو وطن واپسی پر دفتر خارجہ میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی دہلی میں تقرری کے فیصلے کے بعد معظم علی جلد دہلی روانہ ہو جائیں گے، تاہم اس حوالے سے باضابطہ سرکاری اعلامیے اور روانگی کے حتمی شیڈول کا انتظار کیا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا خلا باز محمد ذیشان سے براہ راست رابطہ، حوصلہ بڑھایا
کراچی: گھر میں سلنڈر دھماکے کے بعد عمارت منہدم، امدادی کارروائیاں جاری
ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے: رضا امیری کا بڑا اعلان
پاکستان کا بھارت میں نئے ناظم الامور کی تعیناتی کا فیصلہ
بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد آمد، حکومتی قیادت سے اہم ملاقات متوقع
ایران کا آبنائے ہرمز کی بندش برقرار رکھنے، امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
ایرانی بندرگاہیں مکمل فعال، امریکی ناکہ بندی توڑنے کی کوششیں جاری ہیں: شہرام ایرانی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر