پشاور، بنوں میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 8دہشتگرد ہلاک

پشاور ،بنوں(نیشنل ٹائمز)پشاور اور بنوں میں محکمہ انسداد دہشتگردی(سی ٹی ڈی) کے آپریشن میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ، بتایا گیا کہ کاؤنٹر ٹیررازم  ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)پشاور ریجن نے تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم  تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کمانڈر تاج عرف شینے کی موجودگی پر علاقے میں آپریشن کیا گیا، جہاں دہشت گردوں نے اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جوابی کارروائی کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ تقریباً 20 سے 25 منٹ تک جاری رہا۔فائرنگ کا سلسلہ تھمنے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک پائے گئے ، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 3 کلاشنکوف، 2 پستول، ایک دستی بم، 6 میگزین اور متعدد کارتوس برآمد ہوئے ، دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی کمانڈر تاج محمد عرف شینے اپنے دو سے تین ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا، جبکہ فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔دریں اثنا بنوں پولیس، محکمہ انسداد دہشتگردی اور سکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقوں گریڑہ شاہ جہاں، کنگر و دیگر ملحقہ دیہات میں زرگل عرف انکل گروپ کے دہشتگردوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے 3 بدنام زمانہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔آپریشن سربلندی کے نام سے کیے جانیوالے گرینڈ آپریشن میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور سہولت کاری میں ملوث عناصر کو نشانہ بنایا گیا، کامیاب مشترکہ آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے ، اسلحہ گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ہلاک خارجیوں کا تعلق کالعدم تنظیم کے مقامی کمانڈر زرگل عرف انکل گروپ سے بتایا گیا جن میں زرگل کا بھتیجا بھی شامل ہے ، ہلاک خارجی دہشتگرد پولیس، سکیورٹی فورسز، مقامی امن کمیٹیوں کے سربراہان اور عام عوام پر حملوں، بھتہ خوری ، لوٹ مار و دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے ۔ڈی آئی جی بنوں نے کہا کہ کامیاب آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد سہولت کاروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
کراچی میں زیرِ تعمیر عمارت کا ایک حصہ منہدم، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی
پاکستان کیلئے قابل فخر لمحہ، شین ژو 24 تیانگونگ کا عملہ خلائی سٹیشن میں داخل
وزیراعظم کا مصدق ملک کو ایس سی او کے تہذیبی مکالمے میں پاکستان کی نمائندگی پر خراج تحسین
عسکری قیادت کی پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد
صدر مملکت سے سپیکر بنگلا دیش اسمبلی کی ملاقات، تجارتی اور تعلیمی تعاون بڑھانے پر زور
خلائی مشن شین ژو 24 خلا میں پہنچ گیا، فخر پاکستان محمد ذیشان علی نے تاریخ رقم کردی
صدر، وزیراعظم کی پہلے خلائی مشن میں پاکستان کی تاریخی شرکت پر قوم کو مبارکباد
محمد ذیشان کی خلا میں روانگی تاریخی لمحہ، جذبات الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا: احسن اقبال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر