صدر مملکت سے سپیکر بنگلا دیش اسمبلی کی ملاقات، تجارتی اور تعلیمی تعاون بڑھانے پر زور

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) صدر مملکت آصف علی زرداری سے بنگلا دیشی پارلیمنٹ کے سپیکر حافظ الدین احمد بیر بکرم نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور بنگلا دیش کے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

صدر آصف علی زرداری نے ملاقات کے دوران زور دیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات خودمختار مساوات، باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر استوار ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بنگلا دیش کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک مشترکہ تاریخ اور ثقافتی روابط رکھتے ہیں۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پارلیمانی، تجارتی اور تعلیمی تعاون بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں، زراعت، صنعت، فوڈ سکیورٹی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ڈیجیٹل گورننس اور دفاع کے شعبوں میں بھی دوطرفہ تعاون کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

آصف علی زرداری نے اُمید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان زیر غور تقریباً 26 مفاہمتی یادداشتوں کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی، اُنہوں نے بنگلا دیشی پارلیمنٹ کے سپیکر کے دورہ پاکستان کو دوطرفہ تعلقات میں مزید پیش رفت کا ذریعہ قرار دیا۔

دوسری جانب صدر مملکت نے پارلیمانی روابط مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی فرینڈشپ گروپ قائم کرنے کی کوششوں کا بھی خیرمقدم کیا۔ 



  تازہ ترین   
کراچی میں زیرِ تعمیر عمارت کا ایک حصہ منہدم، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی
پاکستان کیلئے قابل فخر لمحہ، شین ژو 24 تیانگونگ کا عملہ خلائی سٹیشن میں داخل
وزیراعظم کا مصدق ملک کو ایس سی او کے تہذیبی مکالمے میں پاکستان کی نمائندگی پر خراج تحسین
عسکری قیادت کی پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد
صدر مملکت سے سپیکر بنگلا دیش اسمبلی کی ملاقات، تجارتی اور تعلیمی تعاون بڑھانے پر زور
خلائی مشن شین ژو 24 خلا میں پہنچ گیا، فخر پاکستان محمد ذیشان علی نے تاریخ رقم کردی
صدر، وزیراعظم کی پہلے خلائی مشن میں پاکستان کی تاریخی شرکت پر قوم کو مبارکباد
محمد ذیشان کی خلا میں روانگی تاریخی لمحہ، جذبات الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا: احسن اقبال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر