صنعا،واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) یمن کے صوبے حدیدہ میں سعودی قیادت میں اتحادی فوج کے فضائی حملوں میں 17افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے ، جبکہ متعدد عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ حوثی باغیوں کی وزارت ٹیلی مواصلات کے ترجمان کے مطابق حملوں میں ٹیلی مواصلاتی مراکز کو نشانہ بنایا گیا، جس سے انتظامی عمارتیں، ملازمین کی رہائش گاہیں اور ایک مسجد سمیت متعدد مقامات مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔
حملوں کے نتیجے میں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر ہوئیں، جس سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ۔ امریکی وزارت خارجہ نے ایک نئی وارننگ میں دوبارہ بحرین میں موجود امریکی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ احتیاط اور تیاری کے ساتھ رہیں۔امریکی وزارت خارجہ کے بیان میں مسافروں کو کہا گیا ہے کہ ممکنہ سکیورٹی انتباہات، پروازوں کی منسوخی، فضائی حدود کی بندش اور سفر میں رکاوٹوں کے لیے تیار رہنا چاہیے۔



