کٹھمنڈو (نیشنل ٹائمز) نیپال کے ایورسٹ خطے میں 6 ہزار 476 میٹر بلند میرا پیک سر کرنے کے بعد واپسی پر امریکی کوہ پیما ہلاک ہوگیا۔
مقامی حکام کے مطابق 66 سالہ کوہ پیما کی لاش اتوار کو 5 ہزار 800 میٹر بلندی پر واقع ہائی کیمپ میں خیمے سے ملی۔حکام کے مطابق موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی۔ نیپال دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے 8 کا گھر ہے ۔ کوہ پیمائی ملک کی آمدنی کا اہم ذریعہ ہے۔



