پاک چین دوستی کا ایک اور سنگِ میل، خلائی جہاز کی کامیاب مشق

بیجنگ(نیشنل ٹائمز)پاک چین لازوال دوستی زمین کی حدوں سے نکل کر خلا کی وسعتوں کو چھونے لگی، شین زو 24 خلائی جہاز کی لانچنگ مشق کامیابی سے مکمل کر لی گئی، شمال مغربی چین میں واقع جیو چوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر پر شین زو ٹونٹی فور خلائی جہاز کی کامیاب لانچنگ ڈِرل کی گئی، پرواز سے قبل عملے کی مشترکہ مشق میں تینوں خلا بازوں نے آپریشنز بالکل درست طریقے سے انجام دیئے ۔چائنا آسٹروناٹ ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر کی عہدیدار کے مطابق مشترکہ مشق میں تینوں خلا باز پُرعزم تھے ، انہوں نے تمام آپریشنز بالکل درست طریقے سے انجام دیئے ،تربیت مکمل کرنے کے بعد ایک پاکستانی خلاباز چین کے شین ژو ٹونٹی فور جہاز کے ذریعے خلا میں جائے گا۔ دریں اثنا وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال پہلے پاکستانی خلا نورد کی تاریخی خلائی پرواز کی روانگی کی تقریب میں شرکت کے لیے بیجنگ پہنچ گئے ۔بیجنگ ایئرپورٹ پر خلائی کمپنی کے نائب صدر یانگ یونلی اور پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا، احسن اقبال آج دونوں پاکستانی خلا نوردوں سے ملاقات کریں گے ،اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی خلائی پرواز پوری قوم کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے ، جو ملک کی سائنسی، تکنیکی اور تحقیقی ترقی کے نئے دور کی علامت بنے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پہلا خلا نورد چینی خلائی سٹیشن کا پہلا غیر ملکی مہمان ہوگا، جو پاکستان اور چین کے درمیان فولادی بھائی چارے اور گہری دوستی کی ایک نئی علامت بنے گا۔ 



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
غریب، محنت کش خاندانوں کو گھر فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے: شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو
اسلام آباد میں عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی ریجنل ورکشاپ کا آغاز
احمد پور شرقیہ میں المناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر