پنجاب امن ، مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی سرزمین : مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتے ہیں،پاکستان بالخصوص پنجاب امن، محبت، مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی سرزمین ہے ،سکھ برادری کیلئے پاکستان میں  مقدس مذہبی مقامات کی زیارت کیلئے بہترین سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے جاری ایک بیان میں مزید کہا ہے کہ بابا گورو نانک امن، محبت، بھائی چارے کے علمبردار ہیں ، پاکستان آنے والے سکھ یاتری ہمارے مہمان ہیں، ان کی مہمان نوازی اور سہولت کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ مریم نواز نے کہاکہ سکھ یاتریوں کی آمد پر پرتپاک استقبال پاکستان کی مذہبی رواداری اور روایتی مہمان نوازی کا مظہر ہے ،پنجاب حکومت تمام مذاہب کے پیروکاروں کو اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے ،مذہبی سیاحت کا فروغ پاکستان کا مثبت اور پُرامن تشخص دنیا بھر میں اجاگر کرنے کا ذریعہ ہے۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
غریب، محنت کش خاندانوں کو گھر فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے: شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو
اسلام آباد میں عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی ریجنل ورکشاپ کا آغاز
احمد پور شرقیہ میں المناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر