حیدر آباد:1کروڑ سر کی قیمت والا دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی، حیدر آباد(نیشنل ٹائمز)کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ حیدرآباد نے دہشت گردی کی وارداتوں میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ۔ گرفتار دہشت گرد کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر تھی۔ سی ٹی ڈی پولیس نے قاسم آ باد سے خفیہ اطلاع ملنے پر کالعدم تنظیم ایس آ ر اے کے کمانڈر اصغر شاہ کے قریبی ساتھی شعیب خشک کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے دستی بم، گولیاں اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا ۔ گرفتار دہشت گرد سندھ بھر میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ سندھ حکومت نے اس کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے رکھی تھی ۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے سی ٹی ڈی نے 6، 7 اور 8 اکتوبر کو ضلع ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے تھے ، تاہم اس دوران وہ 3 ساتھیوں سمیت فائرنگ کرکے فرار ہوگیا تھا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کے خلاف ٹھٹھہ اور حیدرآباد کے مختلف تھانوں میں 4 مقدمات درج ہیں۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم نے وفاقی وزرا کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا
پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے
تورغر میں گاڑی الٹنے سے خاتون سمیت 9 افراد جاں بحق، 7 زخمی
محسن نقوی کا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کالعدم بی ایل اے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو عالمی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آنے پر مبارکباد کی قرارداد منظور
پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے
دشمن ایران کو طویل اور تھکا دینے والی کشمکش میں دھکیلنا چاہتا ہے: باقر قالیباف
ایران نے خطے میں جغرافیائی و سیاسی مفادات کو اپنی ’’سرخ لکیر‘‘ قرار دیدیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر