دسمبر اہم مہینہ،جوہونا ہے بجٹ سے پہلے ہوگا،مصطفی کمال

کراچی (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر مصطفی کمال نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے، کوئی کچھ بھی کر لے نئے صوبوں کی تحریک سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اگر کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کی بات ہوگی تو وہ اس کی بھی بھرپور حمایت کریں گے۔۔۔

انہوں نے کہا کہ دسمبر اہم مہینہ ہے ، جو ہونا ہے اگلے بجٹ سے پہلے ہونا ہے ، نئے صوبے ہماری نسلوں کی بقا کا معاملہ اور ہماری لائف لائن ہیں،مصطفی کمال نے کہا کہ اگر صوبوں کی گفتگو آفیشل نہ ہوتی تو اب تک اسے کوئی نہ کوئی رکوا دیتا، اب کوئی پارٹی نہیں بلکہ ریاست بچانے کا وقت آگیا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو بھی مشورہ ہے کہ وہ بغیر کسی شرط کے نئے صوبوں کے معاملے کی حمایت کرے کیونکہ یہ اس کے لئے ریاست کے ساتھ اپنے معاملات بہتر بنانے کا بہترین موقع ہے ۔مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم چاہیں تو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر ریفرنڈم کی منظوری بھی لے سکتے ہیں، آصف علی زرداری سمجھدار ہیں اور جانتے ہیں کہ ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
غریب، محنت کش خاندانوں کو گھر فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے: شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو
اسلام آباد میں عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی ریجنل ورکشاپ کا آغاز
احمد پور شرقیہ میں المناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر