پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کے بغیر داخلے کا معاہدہ طے پا گیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور پرتگالی وزیر خارجہ پاؤلو رینجل نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزے کے بغیر داخلے کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس سے دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط اور سفارتی وفود کے تبادلے کو فروغ ملے گا۔

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پرتگال کے وزیرِ خارجہ پاؤلو رئنجل کا خیر مقدم کر کے اچھا لگا رہا ہے، پاکستان پرتگال کو دوطرفہ پارٹنر کے طور پر اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے خطے اور عالمی صورتِ حال پر بات چیت کی، ہم نے قابل تجدید توانائی اور دیگر شعبوں پر بات کی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اصل حجم سے کم ہے، میں پرتگال کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں، دونوں ممالک کے درمیان جوائنٹ بزنس فورم پر کام کیا جائے گا۔

پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال

ان کا کہنا ہے کہ ہم نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ ہولڈرز کے ویزے کے لیے ایم او یو پر دستخط کیے، پرتگال کے وزیرِ زراعت و میری ٹائم بھی پاکستان کا دورہ کریں گے۔

پاکستانی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم نے خطے اور عالمی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا، میں نے سفارت کاری اور عالمی قانون پر بات کی، میں نے فلسطین کی صورتِ حال پر بات کی اور پاکستان کا مؤقف واضح کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جموں و کمشیر کے معاملے پر پاکستان کی پوزیشن کو واضح کیا، افغانستان کے معاملے پر بھی ہماری گفتگو ہوئی، افغانستان کی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہئے۔

قبل ازیں پرتگالی وزیر خارجہ پاؤلو رینجل نے کہا کہ عالمی سیاست میں بھی پاکستان کاکردار کلیدی رہا ہے، پاکستان کےساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں، 19 سال بعد وزارتی سطح پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

وزیرخارجہ پرتگال نے کہا کہ پاکستان کا اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں کلیدی کردار ہے، پاکستان کیساتھ دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، غزہ کی حمایت میں پاکستان کا کردار مثالی ہے۔

پاؤلو رینجل نے دنیا میں قیام امن کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا، قیام امن، سفارتکاری اور بات چیت میں پاکستان نے بہترین کردار ادا کیا۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
غریب، محنت کش خاندانوں کو گھر فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے: شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو
اسلام آباد میں عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی ریجنل ورکشاپ کا آغاز
احمد پور شرقیہ میں المناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر