اسلام آباد میں عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی ریجنل ورکشاپ کا آغاز

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چوتھے بین الاقوامی نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ 2027 کے سلسلے میں عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی 5 روزہ ریجنل ورکشاپ کا آغاز ہو گیا، افتتاحی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، ورکشاپ میں 22 ممالک کے ٹرینرز اور ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔

23 سے 27 نومبر تک جاری رہنے والی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر نے شرکت کی۔

انہوں نے 2027 میں چوتھے انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ کی میزبانی کو پاکستان کے لیے اہم اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی کامیابیاں پاکستان کے مستقبل اور سائنس و ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم مقام کو تشکیل دیں گی۔

چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے کہا کہ پاکستان کے 6 نیوکلیئر پاور پلانٹس 3 ہزار 500 میگاواٹ سے زائد نیوکلیئر انرجی پیدا کر رہے ہیں جبکہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے 21 کینسر ہسپتال ملک کے تقریباً 80 فیصد کینسر مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے اشتراک سے منعقدہ ورکشاپ میں عالمی اور مقامی ماہرین لیکچرز دیں گے، ورکشاپ کے دوران طلبہ کے انتخاب، تربیت، رہنمائی اور جدید سائنسی علوم کی تدریس پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
غریب، محنت کش خاندانوں کو گھر فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے: شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو
اسلام آباد میں عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی ریجنل ورکشاپ کا آغاز
احمد پور شرقیہ میں المناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر