شیخ حسینہ کی واپسی کا اعلان، بنگلہ دیش میں جھڑپیں، نیم فوجی دستے تعینات

 ڈھاکہ(نیشنل ٹائمز)بنگلہ دیش میں سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کی ممکنہ واپسی کے اعلان کے بعد ملک بھر میں جھڑپوں، بم دھماکوں اور آتش زنی کے واقعات میں اضافے کے پیش نظر، حکومت نے سکیورٹی سخت کرتے ہوئے بدھ کے روز ملک بھر میں سینکڑوں نیم فوجی دستے (پیراملٹری فورسز) تعینات کر دئیے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق، گزشتہ 10 دنوں کے دوران کم از کم 28 اضلاع میں پولیس نے دیسی  ساختہ بموں کے دھماکوں اور گاڑیوں کو نذرِ آتش کرنے کے درجنوں واقعات درج کیے ہیں، جن میں کئی پولیس اہلکار اور عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق، منگل کی رات شیخ حسینہ کے آبائی ضلع گوپال گنج میں ایک احتجاج کے دوران نامعلوم افراد نے بر سرِ اقتدار بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے ایک کارکن کو مبینہ طور پر ہلاک کر دیا۔ اسی رات، ثقافتی امور کے وزیر نیتائی رائے چوہدری کی ڈھاکہ میں واقع رہائش گاہ کے باہر ایک دیسی ساختہ بم پھٹا، جبکہ گوپال گنج میں بی این پی کے ایک قانون ساز کا گھر اور بی این پی حامیوں کی دکانیں نذرِ آتش کر دی گئیں ۔

حکام کے مطابق، بدھ کی صبح جنوبی ضلع پیروجپور میں دو بسوں کو آگ لگائے جانے کے بعد ایک بس کمپنی کا ہیلپر جل کر جاں بحق ہو گیا۔منگل کا دن ٹھیک ایک سال قبل اس دن کے طور پر آیا جب ایک مقامی عدالت نے شیخ حسینہ کو 2024 میں ان کے خلاف طلبہ کی زیرِ قیادت ہونے والے احتجاج پر ہونے والے خونریز کریک ڈاؤن کا حکم دینے کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنائی تھی۔گرامین بینک کا کہنا ہے کہ10 نومبر سے اب تک بینک کی کم از کم 37 شاخوں اور دفاتر کو آتش زنی یا آگ لگانے کی کوششوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے ، جبکہ منگل کی نصف شب کے بعد سے مزید 14 حملے کیے گئے ہیں۔ یہ بینک نوبل انعام یافتہ محمد یونس نے قائم کیا تھا، جنہوں نے شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی قیادت کی تھی اور وہ شیخ حسینہ کے حامیوں کی مخالفت کا سامنا کرتے رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات، تمام معاملات مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک
پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں فورسز کا کامیاب سرچ آپریشن، بارودی مواد کا بڑا ٹھکانہ تباہ
بلوچستان میں امن، خوشحالی، پائیدار ترقی کیلئے پاک فوج کا غیر متزلزل عزم برقرار ہے: فیلڈ مارشل
ٹرمپ نے ایران جنگ ختم کروانے کیلئے چین اور روس سے مدد لینے کا امکان مسترد کر دیا
تقسیم اور لوگوں کو آپس میں لڑانے کی کوششیں ناقابل قبول ہیں: مراد علی شاہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر