بلاول 2020 سے کاروبارِ حکومت میں پارٹنر، کیا آپ لیکچر یا دھمکی دینے کا حق رکھتے ہیں؟ خواجہ آصف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے نئے صوبوں کی مخالفت پر حکومتی رہنماؤں کے جوابی وار کا سلسلہ جاری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آپ 2020 سے کاروبارِ حکومت میں پارٹنر ہیں، کیا آپ لیکچر یا دھمکی دینے کا حق رکھتے ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو آپ نے سسٹم ری سیٹ کی بات کی لیکن کوئی سسٹم اس وقت تک ری سیٹ نہیں ہو سکتا جب تک اسے عوامی تائید حاصل نہ ہو، اس ملک میں سیاست دانوں کا احتساب نہ تو کوئی نئی بات ہے اور نہ کوئی سیاستدان احتساب سے مبرا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی پریس کانفرنس یقیناً بہت دھواں دار تھی اور موجودہ حکومت اور نظام پر تنقید پر مرکوز رہی، سیاسی لوگوں کو عوام سے رجوع کرنے کے طریقہ کار کو چور دروازہ نہیں کہنا چاہیے، عوامی استصواب رائے کے ساتھ پارلیمان کے اندر بحث مباحثے پر کوئی قدغن نہیں، پارلیمنٹ کے ساتھ عوام کی رائے کو جان لیا جائے تو یہی بہتر ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بلاول صاحب آپ کے پاس سندھ کی حکومت 18 سال سے ہے، کیا سندھ جنت بن گیا ہے، کیا کراچی شہر کی حالت پر دنیا رشک کرتی ہے؟

وزیر دفاع نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے آپ 2022 سے کاروبار حکومت میں پارٹنر ہیں، نفع آپ کا اور نقصان مسلم لیگ ن کا یا پاکستان کا ، کیا آپ لیکچر یا دھمکی دینے کا حق رکھتے ہیں، حکمرانوں کی طاقت عوام کی امانت ہے کسی کی میراث نہیں، عوام کے حقوق آئین کی کتاب تک محدود نہ رکھیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سندھ کی تقسیم کے حوالے سے ڈسٹرب ہیں، ان کی پریس کانفرنس تضادات سے بھری ہوئی ہے، اتنا سخت ردعمل دینے کی کیا ضرورت تھی، صوبے 32 بنیں یا 12، فیصلہ اتفاق رائے سے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا یہ کہنا درست نہیں کہ پارلیمنٹ بااختیار نہیں، تاہم صوبوں سے متعلق بحث ابھی تک کابینہ یا پارلیمنٹ میں نہیں ہوئی بلکہ اس وقت سیمینارز میں جاری ہے۔ جب یہ معاملہ پارلیمنٹ میں آئے گا تو تمام سیاسی جماعتیں اس بحث میں حصہ لیں گی۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا فتح 3 سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
بلاول 2020 سے کاروبارِ حکومت میں پارٹنر، کیا آپ لیکچر یا دھمکی دینے کا حق رکھتے ہیں؟ خواجہ آصف
چھوٹے صوبے ناگزیز، سندھ میں خون کا قطرہ بھی گرا تو ذمہ دار بلاول ہونگے: مصطفیٰ کمال
سندھ کی تقسیم کے معاملے پر خونریزی کس بنیاد پر ہوگی؟ ملک احمد خان
خواہش ہے مظفرآباد سے میرپور تک موٹروے منصوبے پر عمل ہو: نوازشریف
سسٹم کو سیاسی ری سیٹ کی ضرورت، انتقامی کارروائیاں بند، قیدی آزاد کرنا پڑیں گے: بلاول بھٹو
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہر شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں آگئے
نیتن یاہو کی حکومت کے خاتمے کی راہ مزید ہموار، حزب اختلاف کے متان کہانا سپیکر منتخب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر