طالبان سربراہ ہبت اللہ اخوندزادہ کا 5سال بعد کابل کا دورہ

کابل(نیشنل ٹائمز)افغان طالبان کے سپریم لیڈر ہبت اللہ اخوندزادہ نے منگل کو غیر معمولی طور پر دارالحکومت کابل کا دورہ کیا۔ قندھار میں مقیم طالبان سربراہ نے کابل یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں اسلامی نظام قائم ہوچکا ہے۔۔

 ، اب لوگوں کو اسلامی امارت کی حقیقی نوعیت سے آگاہ کرنا ضروری ہے ،یونیورسٹی اتوار سے بند تھی جبکہ اطراف کے گھروں کی تلاشی بھی لی گئی،ان کی آمد کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ، یونیورسٹی کے اطراف عمارتوں پر اسنائپرز تعینات اور درجنوں فوجی گاڑیاں کھڑی کی گئیں۔ کانفرنس میں اعلیٰ حکام اور علما سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ہبت اللہ اخوندزادہ گزشتہ پانچ برس سے زیادہ عرصے سے حکمناموں کے ذریعے افغانستان کا نظام چلا رہے ہیں اور حالیہ برسوں میں ان کے کابل کے دورے انتہائی محدود رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات، تمام معاملات مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک
پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں فورسز کا کامیاب سرچ آپریشن، بارودی مواد کا بڑا ٹھکانہ تباہ
بلوچستان میں امن، خوشحالی، پائیدار ترقی کیلئے پاک فوج کا غیر متزلزل عزم برقرار ہے: فیلڈ مارشل
ٹرمپ نے ایران جنگ ختم کروانے کیلئے چین اور روس سے مدد لینے کا امکان مسترد کر دیا
تقسیم اور لوگوں کو آپس میں لڑانے کی کوششیں ناقابل قبول ہیں: مراد علی شاہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر