موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے کلائمیٹ آبزرویٹری منصوبہ سنگ میل : مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنے ایکس میسج میں لاہور میں زیرِ تعمیر پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری پراجیکٹ پر اظہار تشکر کیاہے ، پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری پاکستان کا اپنی نوعیت کا پہلا پراجیکٹ ہے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ سہولت کے طور پر تصور کیا گیا ہے اور یہ پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے والے پنجاب اور پاکستان کے وژن کو حقیقت میں بدلنے کی جانب ایک سنگِ میل ہے ۔ لاہور میں پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری کو اے آئی سے چلنے والی موسمیاتی انٹیلی جنس سسٹم سے مزین ہے ۔پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری سے موسمیاتی پیشگوئی ممکن ہوگی۔ مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری ہوا کے معیار،پانی، مٹی اور موسم کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کا منفرد مرکز ہوگا۔ پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹر ی میں ماحولیاتی ڈیٹا، ریسرچ لیبارٹریز سے نوجوان کلائمیٹ سائنسدانوں کے لیے مزید سیکھنے کے مواقع میسرہونگے -پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری میں عالمی سائنسی تعاون اور بین الاقوامی شراکت داری کو ایک ہی چھت تلے یکجا کیا جائے گا۔

پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری جدید ترین سہولت ارلی وارننگ سسٹمز، سیلاب کی پیشگوئی کی جا سکے گی ۔پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری موسمیاتی تیاری، آفات سے بحالی، آبی تحفظ کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ۔پائیدار وسائل کے انتظام، موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ زراعت، جنگلات کے تحفظ بھی پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری سے کیا جا سکے گا۔ اپنے ماحول، اپنی کمیونٹیز اور آنے والی نسلوں کی حفاظت ہمارا عزم ہے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے بین الاقوامی سطح پرمنظم جرائم کی روک تھام اور ان کے خلاف جدوجہد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ منظم جرائم معاشرے کے امن، استحکام اور ترقی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔منظم جرائم کی روک تھام کے لیے ہر سطح پر مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ انسانی سمگلنگ، منشیات اور غیر قانونی سرگرمیوں کا سدباب وقت کی اہم ضرورت ہے ۔جرائم سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید مو ثر اور فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ قانون کی بالادستی، عوام کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششیں ضروری ہیں۔ پرامن، محفوظ اور جرائم سے پاک معاشرے کی تشکیل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ مریم نواز نے کہاکہ پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70فیصد تک کمی کا رجحان خوش آئند ہے ۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے سڑک حادثات کے متاثرین کی یاد کے عالمی دن پراپنے پیغام میں سڑک حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیاہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ سڑک حادثات میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ، سڑک حادثات کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں ۔ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے ، تیز رفتاری،لاپرواہی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بنتی ہے ۔ محفوظ سفر کے لیے ٹریفک قوانین کی پابندی ہر شہری کی ذمہ داری ہے ۔ ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا استعمال حادثات میں جانی نقصان کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔



  تازہ ترین   
برین ہیمرج اور دل کے دورے کا خطرہ، بروقت انصاف دیا جائے: عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
پاکستان پُرامن و مستحکم افغانستان کا خواہاں، سکیورٹی خدشات دور کریں: اسحاق ڈار
ای سی او ممالک کے درمیان علاقائی تعاون، معاشی انضمام کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
روس یوکرین میں ڈرون جنگ شدت اختیار کرگئی، دونوں جانب بھاری نقصانات
سالک حسین کا مریم نواز کو قانونی جواب، 2 نوٹس بھی بھجوا دیے
صدر مملکت آصف علی زرداری کا فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ
ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کا اسلام آباد میں اجلاس، وژن 2035 کی منظوری متوقع
مکہ اور مدینہ کی جانب بھیجے گئے حوثیوں کے 4 ڈرونز تباہ کر دیے، ترکی المالکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر