روس یوکرین میں ڈرون جنگ شدت اختیار کرگئی، دونوں جانب بھاری نقصانات

کیف(نیشنل ٹائمز) روس اور یوکرین کے درمیان رات بھر ڈرون حملوں کا تبادلہ ہوا، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سیکڑوں ڈرونز تباہ کرنے کے دعوے کیے ہیں۔

یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے روس کے 131 ڈرون مار گرائے، جبکہ روس نے یوکرین کے 1300 سے زائد ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

یوکرینی حکام کے مطابق روسی حملوں میں کم از کم 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، جبکہ دنیپرو، زاپوریزیا اور دیگر علاقے حملوں سے متاثر ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ روسی ڈرون حملوں کے نتیجے میں عمارتوں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔

دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی ڈرون حملوں میں روس کی صنعتی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا، جبکہ مختلف علاقوں میں متعدد مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔

رپورٹس کے مطابق روس میں یوکرینی ڈرون حملوں کے نتیجے میں بھی متعدد افراد زخمی ہوئے۔ 



  تازہ ترین   
برین ہیمرج اور دل کے دورے کا خطرہ، بروقت انصاف دیا جائے: عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
پاکستان پُرامن و مستحکم افغانستان کا خواہاں، سکیورٹی خدشات دور کریں: اسحاق ڈار
ای سی او ممالک کے درمیان علاقائی تعاون، معاشی انضمام کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
روس یوکرین میں ڈرون جنگ شدت اختیار کرگئی، دونوں جانب بھاری نقصانات
سالک حسین کا مریم نواز کو قانونی جواب، 2 نوٹس بھی بھجوا دیے
صدر مملکت آصف علی زرداری کا فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ
ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کا اسلام آباد میں اجلاس، وژن 2035 کی منظوری متوقع
مکہ اور مدینہ کی جانب بھیجے گئے حوثیوں کے 4 ڈرونز تباہ کر دیے، ترکی المالکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر