سالک حسین کا مریم نواز کو قانونی جواب، 2 نوٹس بھی بھجوا دیے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل چودھری سالک حسین نے پنجاب میں کرپشن کے الزامات پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے بھیجے گئے 5 ارب روپے کے ہرجانے کے قانونی نوٹس کا جواب جمع کرا دیا۔

انہوں نے مریم نواز اور وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری کو بھی ہتک عزت کے قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کیا ہے۔

چودھری سالک حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب کے قانونی نوٹس کا تحریری جواب اپنے وکیل کے ذریعے ارسال کیا ہے، تاہم جواب میں اختیار کیا گیا قانونی مؤقف اور پیش کیے گئے دلائل تاحال سامنے نہیں آئے۔

وفاقی وزیر نے 6 نومبر کو قانونی نوٹس موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس کا جواب دیں گے۔

11 نومبر کو ان کا کہنا تھا کہ جواب تیار کرلیا گیا ہے اور اسے چند روز میں منظر عام پر لایا جائے گا، اب انہوں نے باضابطہ طور پر نوٹس کا جواب بھجوا دیا ہے۔

دوسری جانب چودھری سالک حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے اپنے قانونی مشیر کے ذریعے ہتک عزت کے 2 قانونی نوٹس بھی ارسال کیے ہیں، جن میں سے ایک وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور دوسرا عظمیٰ زاہد بخاری کو بھجوایا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں دونوں قانونی نوٹس بھجوانے کی تصدیق کی، تاہم انہوں نے ان نوٹسز کے مندرجات، ہرجانے کی رقم یا اپنے الزامات کی تفصیلات بیان نہیں کیں۔

چودھری سالک حسین کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے قانونی نوٹس کا جواب جمع کرانے اور مریم نواز و عظمیٰ بخاری کو جوابی قانونی نوٹس بھجوانے کے بعد دونوں جانب سے جاری قانونی تنازع میں مزید پیشرفت ہوئی ہے۔



  تازہ ترین   
برین ہیمرج اور دل کے دورے کا خطرہ، بروقت انصاف دیا جائے: عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
پاکستان پُرامن و مستحکم افغانستان کا خواہاں، سکیورٹی خدشات دور کریں: اسحاق ڈار
ای سی او ممالک کے درمیان علاقائی تعاون، معاشی انضمام کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
روس یوکرین میں ڈرون جنگ شدت اختیار کرگئی، دونوں جانب بھاری نقصانات
سالک حسین کا مریم نواز کو قانونی جواب، 2 نوٹس بھی بھجوا دیے
صدر مملکت آصف علی زرداری کا فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ
ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کا اسلام آباد میں اجلاس، وژن 2035 کی منظوری متوقع
مکہ اور مدینہ کی جانب بھیجے گئے حوثیوں کے 4 ڈرونز تباہ کر دیے، ترکی المالکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر