چین کی غیر ملکی تجارت میں درآمدات میں نمایاں اضافے اور مصنوعی ذہانت کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث تیزی

بیجنگ (شِنہوا) 2026 کے پہلے 10 ماہ کے دوران چینی اشیاء کی غیر ملکی تجارت نے مضبوط نمو کی رفتار برقرار رکھی جس میں درآمدات میں خاص طور پر زبردست اضافہ ہوا اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی بڑھتی طلب نے الیکٹرانک پرزوں کی برآمدات کو بڑھایا۔جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز (جی اے سی) کے مطابق اس مدت کے دوران مجموعی درآمدات اور برآمدات سالانہ بنیاد پر 20 فیصد بڑھ کر 448.1 کھرب یوآن (تقریباً 66.7 کھرب امریکی ڈالر) ہو گئیں جس میں پہلے 9 مہینوں کے 18.8 فیصد کے مقابلے میں تیزی آئی۔ جنوری سے اکتوبر کے دوران درآمدات میں 23.6 فیصد نمایاں اضافہ ہوا اور برآمدات 17.6 فیصد زائد رہیں۔جی اے سی کے شعبہ شماریات و تجزیہ کے ڈائریکٹر لیو دالیانگ نے کہا کہ چین کی غیر ملکی تجارت نے اس سال اپنی رفتار برقرار رکھی ہے جو زیادہ پائیدار اور متحرک ہونے کی عکاسی کرتی ہے۔کسٹمز کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوا کہ اکتوبر تک مسلسل 6 مہینوں سے درآمدات اور برآمدات کی نمو دو ہندسوں میں ریکارڈ کی گئی ہے۔ صرف اکتوبر کے مہینے میں اشیاء کی تجارت میں 31.2 فیصد اضافہ ہوا۔خاص طور پر درآمدات اس سال کا ایک نمایاں پہلو رہی ہیں۔لیو نے کہا کہ پہلے 10 مہینوں کے دوران 150 سے زائد ملکوں اور علاقوں سے چین کی درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آسیان، لاطینی امریکہ اور افریقہ سے درآمدات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔ چین کی وسیع منڈی نے دنیا کو چینی مواقع کی فراہمی جاری رکھی۔



  تازہ ترین   
امریکی ایوان نمائندگان میں وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کیخلاف مواخذے کی قرارداد مسترد
پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی ڈیموکریٹس کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی: امریکی صدر
عمران خان کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ، علاج کے بعد اڈیالہ جیل منتقل
گرپتونت پنوں قتل سازش کیس، امریکی عدالت کا مودی حکومت کو باضابطہ نوٹس
چشمہ 5 منصوبے نے مقررہ وقت سے پہلے اہم سنگ میل عبور کرلیا: وزیراعظم
آئزن کوٹ کی نیتن یاہو کی اسرائیلی پارلیمنٹ میں تقریر پر سخت تنقید، شرمناک قرار دیدی
واشنگٹن نے کوئی غلط اندازہ لگایا تو ایران کا جواب فوری اور جارحانہ ہوگا، قالیباف
بانی پی ٹی آئی اور وکلاء کی ملاقات کل سہ پہر تین بجے ہوگی: ذرائع کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر