پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی ڈیموکریٹس کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی: امریکی صدر

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی ڈیموکریٹس کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ناکام تھامس میسی کے سوا تمام ریپبلکن ارکان نے پیٹ ہیگسیتھ کی حمایت میں ووٹ دیا۔

ٹروتھ سوشل پر ٹرمپ نے لکھا وینزویلا اور ایران میں کامیابیاں، امریکی فوج میں تاریخ کی بہترین بھرتیاں، فوج میں شمولیت کے لیے طویل انتظار کی فہرستیں اور فوجیوں کا غیر معمولی جذبہ پیٹ ہیگسیتھ کی حمایت کا سبب بنے۔

ٹرمپ نے پیٹ ہیگسیتھ کو محبِ وطن امریکی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں الزامات سے بری کردیا گیا ہے، امریکی صدر نے ڈیموکریٹس پر سیاسی مقاصد کے لئے امریکی اداروں کے غلط استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں روکنا ضروری ہے۔

امریکی صدر نے اپنے بیان کے اختتام پر ایک بار پھر اپنا سیاسی نعرہ ’’میک امریکا گریٹ اگین‘‘ دہرایا۔



  تازہ ترین   
امریکی ایوان نمائندگان میں وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کیخلاف مواخذے کی قرارداد مسترد
پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی ڈیموکریٹس کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی: امریکی صدر
عمران خان کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ، علاج کے بعد اڈیالہ جیل منتقل
گرپتونت پنوں قتل سازش کیس، امریکی عدالت کا مودی حکومت کو باضابطہ نوٹس
چشمہ 5 منصوبے نے مقررہ وقت سے پہلے اہم سنگ میل عبور کرلیا: وزیراعظم
آئزن کوٹ کی نیتن یاہو کی اسرائیلی پارلیمنٹ میں تقریر پر سخت تنقید، شرمناک قرار دیدی
واشنگٹن نے کوئی غلط اندازہ لگایا تو ایران کا جواب فوری اور جارحانہ ہوگا، قالیباف
بانی پی ٹی آئی اور وکلاء کی ملاقات کل سہ پہر تین بجے ہوگی: ذرائع کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر