گرپتونت پنوں قتل سازش کیس، امریکی عدالت کا مودی حکومت کو باضابطہ نوٹس

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی عدالت نے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے مقدمے میں بھارتی حکومت اور اعلیٰ عہدیداروں کو باضابطہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 دسمبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

عدالتی نوٹس بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول، سابق را چیف سمنت گوئل، وکرم یادو اور نکھل گپتا کو بھی جاری کیے گئے ہیں۔

مقدمے سے متعلق عدالتی سمن 9 اکتوبر کو واشنگٹن میں بھارتی سفارت خانے کو موصول کرایا گیا تھا۔ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ مقررہ مدت میں جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں بھارتی حکومت کے خلاف یکطرفہ فیصلہ سنایا جاسکتا ہے۔

وکیل استغاثہ کے مطابق بھارتی عہدیدار وکاس یادو نے نکھل گپتا کو گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کا ٹاسک دیا تھا، جبکہ قتل کی سازش کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی منظوری بھی وکاس یادو نے دی تھی۔

کیس میں گرفتار بھارتی شہری نکھل گپتا کو 20 نومبر کو سزا سنائی جائے گی۔ 



  تازہ ترین   
امریکی ایوان نمائندگان میں وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کیخلاف مواخذے کی قرارداد مسترد
پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی ڈیموکریٹس کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی: امریکی صدر
عمران خان کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ، علاج کے بعد اڈیالہ جیل منتقل
گرپتونت پنوں قتل سازش کیس، امریکی عدالت کا مودی حکومت کو باضابطہ نوٹس
چشمہ 5 منصوبے نے مقررہ وقت سے پہلے اہم سنگ میل عبور کرلیا: وزیراعظم
آئزن کوٹ کی نیتن یاہو کی اسرائیلی پارلیمنٹ میں تقریر پر سخت تنقید، شرمناک قرار دیدی
واشنگٹن نے کوئی غلط اندازہ لگایا تو ایران کا جواب فوری اور جارحانہ ہوگا، قالیباف
بانی پی ٹی آئی اور وکلاء کی ملاقات کل سہ پہر تین بجے ہوگی: ذرائع کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر