مری :سکول بس حادثے کا شکار، ڈرائیور جاں بحق، 30زخمی

 مری (نیشنل ٹائمز)مری ایکسپریس وے کے شوالہ لنک روڈ پر گوجرانوالہ کے ایک نجی سکول کے بچوں کی بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق جبکہ طالبات اور سکول سٹاف سمیت 30افراد زخمی ہوگئے ۔ بس میں مجموعی طور پر 45افراد سوار تھے ۔ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال مری منتقل کردیا گیا جہاں تین زخمیوں کی حالت تشویشنا ک بتائی جارہی ہے ۔ حادثہ شوالہ لنک روڈ پر پیش آیا جہاں سڑک تنگ ہونے کے ساتھ مسلسل اور خطرناک اترائی بھی ہے ۔ اس راستے پر بڑی گاڑیوں کی آمدورفت بھی ایک سوالیہ نشان ہے ۔ سکول ٹرپ کی بس اس خطرناک راستے پر داخل ہوئی تو طویل اترائی کے دوران مسلسل بریک استعمال کرنے کے باعث بس کی بریکیں فیل ہوگئیں اور گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ 



  تازہ ترین   
امریکی ایوان نمائندگان میں وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کیخلاف مواخذے کی قرارداد مسترد
پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی ڈیموکریٹس کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی: امریکی صدر
عمران خان کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ، علاج کے بعد اڈیالہ جیل منتقل
گرپتونت پنوں قتل سازش کیس، امریکی عدالت کا مودی حکومت کو باضابطہ نوٹس
چشمہ 5 منصوبے نے مقررہ وقت سے پہلے اہم سنگ میل عبور کرلیا: وزیراعظم
آئزن کوٹ کی نیتن یاہو کی اسرائیلی پارلیمنٹ میں تقریر پر سخت تنقید، شرمناک قرار دیدی
واشنگٹن نے کوئی غلط اندازہ لگایا تو ایران کا جواب فوری اور جارحانہ ہوگا، قالیباف
بانی پی ٹی آئی اور وکلاء کی ملاقات کل سہ پہر تین بجے ہوگی: ذرائع کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر