امریکی ایوان نمائندگان میں وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کیخلاف مواخذے کی قرارداد مسترد

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی ایوان نمائندگان میں وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ کیخلاف مواخذے کی قرارداد مسترد ہوگئی۔

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کیخلاف ایوان میں مواخذے کی کوشش 204 کے مقابلے 211 ووٹوں سے ناکام بنا دی گئی، امریکی وزیر جنگ کے خلاف قرارداد ٹرمپ کی اپنی ہی ری پبلکن پارٹی کے رکن تھامس میسی نے پیش کی تھی۔

پیٹ ہیگسیتھ پر ایران میں میناب سکول پر امریکی حملے میں بچوں اور دیگر معصوم شہریوں کی شہادت کے الزامات عائد کئے گئے اور کہا گیا کہ ہیگسیتھ نے امریکی آئین کی خلاف ورزی اور اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا۔

صدر ٹرمپ نے مواخذے کی صورت میں پیٹ ہیگسیتھ کی حمایت کا اعلان کیا تھا جبکہ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا تھا کہ مواخذے کی قرارداد اُن کا کچھ نہِیں بگاڑ سکتی، یہ کوشش تماشا ہے اور امریکا کے تمام فوجیوں کے خلاف سازش ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ امریکا کی تاریخ میں فوجی آپریشن کے دوران کسی وزیر جنگ کو معزول نہیں کیا گیا، فوجی کاروائی قانونی حیثیت رکھتی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی ایوان نمائندگان میں وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کیخلاف مواخذے کی قرارداد مسترد
پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی ڈیموکریٹس کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی: امریکی صدر
عمران خان کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ، علاج کے بعد اڈیالہ جیل منتقل
گرپتونت پنوں قتل سازش کیس، امریکی عدالت کا مودی حکومت کو باضابطہ نوٹس
چشمہ 5 منصوبے نے مقررہ وقت سے پہلے اہم سنگ میل عبور کرلیا: وزیراعظم
آئزن کوٹ کی نیتن یاہو کی اسرائیلی پارلیمنٹ میں تقریر پر سخت تنقید، شرمناک قرار دیدی
واشنگٹن نے کوئی غلط اندازہ لگایا تو ایران کا جواب فوری اور جارحانہ ہوگا، قالیباف
بانی پی ٹی آئی اور وکلاء کی ملاقات کل سہ پہر تین بجے ہوگی: ذرائع کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر