چشمہ 5 منصوبے نے مقررہ وقت سے پہلے اہم سنگ میل عبور کرلیا: وزیراعظم

میانوالی(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چشمہ 5 منصوبے کا مقررہ وقت سے پہلے اہم سنگ میل عبور کرنا باعث فخر ہے، پاکستان اپنی محنت، لگن اور انتھک کوششوں سے اپنا مستقبل خود تعمیر کرے گا۔

چشمہ فائیو منصوبے سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چشمہ 5 پاکستان کا سب سے بڑا جوہری بجلی گھر ہے اور ملک کا ساتواں جوہری بجلی گھر ہوگا، جس کی تعمیر میں چین نے پاکستان کی مدد کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کو صاف، قابل اعتماد اور سستی بجلی فراہم کرنے کی ضمانت ہے۔ توانائی کا تحفظ عوام اور معیشت کے لیے انتہائی اہم ہے، جبکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔ ماحول کے تحفظ کے ساتھ معاشی ترقی ہماری ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کی بنیاد امن، سلامتی اور استحکام ہے۔ مسلح افواج نے ملک میں امن و استحکام کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا۔ فیلڈ مارشل کی متحرک قیادت میں مسلح افواج نے معرکہ حق میں جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

شہباز شریف نے معیشت کی بحالی اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی حمایت کو بھی قابل تحسین قرار دیا۔

پاکستان اور چین کی دوستی کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔ پاکستان چین کے صدر شی جن پنگ اور حکومت چین کا شکر گزار ہے۔ چینی انجینئرز نے پاکستانی ماہرین کے شانہ بشانہ کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے بلند، سمندر سے گہری اور فولاد سے زیادہ مضبوط ہے۔ سی پیک کا دوسرا مرحلہ دونوں ممالک کی شراکت داری کو مزید مضبوط کرے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چشمہ فائیو منصوبہ معاشی مواقع پیدا کرنے اور روشن مستقبل کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرے گا۔ میانوالی کے عوام نے اس عظیم منصوبے کی فراخدلی سے میزبانی کی، چشمہ پاکستان اور میانوالی کے عوام کا فخر ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ قائداعظم کے خوابوں کے مطابق معاشی طور پر مضبوط اور خودمختار پاکستان تعمیر کرنا ہے۔ پاکستان کو خوشحال، پرامن اور مضبوط ملک بنانا ہمارا مشترکہ عزم ہے۔ 



  تازہ ترین   
امریکی ایوان نمائندگان میں وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کیخلاف مواخذے کی قرارداد مسترد
پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی ڈیموکریٹس کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی: امریکی صدر
عمران خان کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ، علاج کے بعد اڈیالہ جیل منتقل
گرپتونت پنوں قتل سازش کیس، امریکی عدالت کا مودی حکومت کو باضابطہ نوٹس
چشمہ 5 منصوبے نے مقررہ وقت سے پہلے اہم سنگ میل عبور کرلیا: وزیراعظم
آئزن کوٹ کی نیتن یاہو کی اسرائیلی پارلیمنٹ میں تقریر پر سخت تنقید، شرمناک قرار دیدی
واشنگٹن نے کوئی غلط اندازہ لگایا تو ایران کا جواب فوری اور جارحانہ ہوگا، قالیباف
بانی پی ٹی آئی اور وکلاء کی ملاقات کل سہ پہر تین بجے ہوگی: ذرائع کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر