واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) امریکا میں ایک غیر منافع بخش ادارے نے محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے 41 ہزار سے زائد ملازمین کا ڈیٹا جاری کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
جس میں صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی پر عملدرآمد کرنے والے اہلکار بھی شامل ہیں۔ ادارے ڈسٹری بیوٹڈ ڈینائل آف سیکریٹس کے مطابق حساس معلومات ایک ہیکر گروپ سے حاصل کی گئیں، جن میں ملازمین کے نام، دفاتر اور ذمہ داریوں کی تفصیلات شامل ہیں۔ امریکی حکام نے تاحال اس معاملے پر باضابطہ ردعمل نہیں دیا۔



