وسط مدتی انتخابات سے قبل امریکی فوجیوں کی ایران پر ممکنہ حملوں کیلئے ٹرمپ کو بریفنگ، مختلف آپشنز پیش کردیے

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)مریکی سینٹکام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کے ممکنہ آپشنز پر بریفنگ دی۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام اور اجلاس سے براہ راست آگاہ افراد کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ وائٹ ہاؤس میں امریکی سینٹ کام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کی غیر معمولی بالمشافہ ملاقات تھی اور یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب امریکا بڑی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہا ہے۔

اجلاس میں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین بھی شریک تھے۔

بعض ذرائع کے مطابق اجلاس میں کابینہ کے ارکان نے بھی شرکت کی، اس دوران دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ حملوں کا خدشہ، امریکی حکام کی مشرق وسطیٰ کے ممالک کو تیار رہنے کی ہدایت
ادھر امریکی حکام نے مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک اور علاقائی اتحادیوں کو امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران کے خلاف ممکنہ نئی فوجی کارروائیوں کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق دو سفارتکاروں نے بتایا کہ اتحادی ممالک کو ایران کی جانب سے ممکنہ جوابی حملوں کے خطرے سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

سفارتکاروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر نئے حملوں کا تاحال حتمی فیصلہ نہیں کیا تاہم وہ بارہا کہہ چکے ہیں کہ 3 نومبر کے اہم انتخابات کے بعد نئی فوجی کارروائی کے امکان پر غور کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے جوہری تنصیبات اور دیگر اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے پر غور کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 5 ڈرون مار گرائے
وسط مدتی انتخابات سے قبل امریکی فوجیوں کی ایران پر ممکنہ حملوں کیلئے ٹرمپ کو بریفنگ، مختلف آپشنز پیش کردیے
حکومت کا آئندہ انتخابات میں شفافیت کیلئے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دینے کا فیصلہ
شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری رہے گی: ایران پھر ڈٹ گیا
ترکیہ نے بھی اسرائیلی انتخابات میں مداخلت کے الزامات مسترد کر دیئے
ریاست مخالف باتوں سے فضل الرحمان کی عزت نہیں رہی، اب آپ کو ریاست کی نوکری نہیں ملنی: محسن نقوی
فیلڈ مارشل خطے میں امن کیلئے تہران گئے، میری موجودگی ضروری نہ تھی: خواجہ آصف
کار سرکار میں مداخلت کیس: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر