کویت سٹی (نیشنل ٹائمز)کویت کی فوجداری عدالت نے نائب وزیراعظم کے قتل کی سازش، ایران سے تعاون،قومی مفادات کو نقصان پہنچانے اور حزب اللہ میں شمولیت کے الزامات پر 3 افراد کو سزائے موت سنا دی۔
عدالتی ذرائع نے بتایا کہ سزائے موت پانے والے تینوں افراد کا تعلق شیعہ برادری سے ہے۔ سزا پانے والوں میں مذہبی رہنما اور نیشنل اسلامک الائنس کے سیکرٹری جنرل حسین عبداللہ المعطوق بھی شامل ہیں۔ ایک ملزم کو 2016 میں دہشت گردی کے جرم میں سزا ہوئی تھی، تاہم بعد میں امیر کویت نے اسے معافی دیدی تھی۔ عدالت نے مقدمے سے منسلک مزید 11 افراد کو 4سال قید کی سزا سنائی۔



