صدر، وزیراعظم کا یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، شہداء کو خراج عقیدت پیش

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم سیاہ کشمیر پر کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا، کشمیری مرد و خواتین اور بچوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا عالمی برادری جموں و کشمیر تنازع کے حل کیلئے کردار ادا کرے، یہ دن کشمیریوں کی جدوجہد کے حوالے سے ہماری بھرپور تائید کا اعادہ ہے، کشمیری تنازعات، پابندیوں اور بنیادی حقوق سے محرومی کا سامنا کر رہے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی،سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا 27 اکتوبر جموں و کشمیر کی تاریخ کے المناک باب کی یاد دلاتا ہے، 79 برس گزرنے کے باوجود کشمیری عوام حق خودارادیت سے محروم ہیں۔

محمد شہبازشریف نے کہا کہ کشمیری عوام کی جرات اور ثابت قدمی ان کی جدوجہد کا روشن ثبوت ہے، مسئلہ کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہئے، مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔



  تازہ ترین   
تہران اجلاس: پاکستان سمیت چار ممالک کا علاقائی امن کیلئے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
صدر، وزیراعظم کا یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، شہداء کو خراج عقیدت پیش
مشکلات کے باوجود کشمیری اپنے عزم، حوصلے، ثابت قدمی پر قائم ہیں: اسحاق ڈار
مصر کا دفاعی معاونت کیلئے اہم فیصلہ، سعودیہ کو فوجی امداد کی منظوری دیدی
پاکستان کا سعودیہ کی سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے عزم کا اعادہ
پیپلزپارٹی نے اتفاق رائے پیدا کیا، جنوبی پنجاب صوبہ بننا چاہئے: یوسف رضا گیلانی
سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 0.50 فیصد اضافہ کردیا، شرح 12 فیصد مقرر
افغان طالبان کے الزامات بے بنیاد، دہشت گردی کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر