سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 0.50 فیصد اضافہ کردیا، شرح 12 فیصد مقرر

کراچی(نیشنل ٹائمز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود ساڑھے 11.5 فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد کردی۔

مانیٹری پالیسی کمیٹی نے آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس اضافے کا فیصلہ کیا جبکہ سٹیٹ بینک نے 14 ستمبر کو شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھی تھی۔

گورنر سٹیٹ بینک کے مطابق ایران امریکا جنگ کے باعث توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ خام تیل 100 ڈالر فی بیرل رہنے سے مہنگائی پر دباؤ بڑھا۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے 10 میں سے 9 اراکین نے شرح سود بڑھانے کے حق میں ووٹ دیا۔

گورنر نے بتایا کہ ابتدائی اندازوں کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک مہنگائی تقریباً 7 فیصد رہنے کی توقع تھی، تاہم موجودہ صورتحال کے باعث اس ہدف کے حصول میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔ بنیادی مہنگائی میں بہتری آئی ہے، لیکن مستقبل میں اس کے ثانوی اثرات سامنے آنے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی اجناس اور تیل کی قیمتوں کے باعث بیرونی کھاتے پر دباؤ بڑھا ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مجموعی ملکی پیداوار کے صفر سے ایک فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔

گورنر سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کو 10.9 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں۔ ترسیلات زر 44 ارب ڈالر سے بڑھ کر 45 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، جبکہ برآمدات 32.5 سے 33 ارب ڈالر رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب درآمدی بل 71 ارب ڈالر سے تجاوز کرسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث معاشی ترقی کی شرح 3.7 فیصد رہی۔ رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح 3.5 سے 4.5 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

گورنر کے مطابق زرعی شعبے کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے، پہلی سہ ماہی میں گنے، چاول اور مکئی کی پیداوار بڑھی، تاہم کپاس کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ توقع ہے کہ رواں مالی سال زرعی شعبہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔ 



  تازہ ترین   
تہران اجلاس: پاکستان سمیت چار ممالک کا علاقائی امن کیلئے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
صدر، وزیراعظم کا یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، شہداء کو خراج عقیدت پیش
مشکلات کے باوجود کشمیری اپنے عزم، حوصلے، ثابت قدمی پر قائم ہیں: اسحاق ڈار
مصر کا دفاعی معاونت کیلئے اہم فیصلہ، سعودیہ کو فوجی امداد کی منظوری دیدی
پاکستان کا سعودیہ کی سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے عزم کا اعادہ
پیپلزپارٹی نے اتفاق رائے پیدا کیا، جنوبی پنجاب صوبہ بننا چاہئے: یوسف رضا گیلانی
سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 0.50 فیصد اضافہ کردیا، شرح 12 فیصد مقرر
افغان طالبان کے الزامات بے بنیاد، دہشت گردی کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر