ٹوئٹر پر نفرت انگیز مواد کو خود بخود بلاک کرنے والا نیا فیچر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ٹوئٹر نے اعلان کیا ہے کہ نفرت انگیز پیغامات کو خود بخود بلاک کرنے کے لیے ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ٹوئٹر نے بدھ کو کہا ہے کہ ابتدائی طور پر انگریزی بولنے والے صارفین کی ایک چھوٹی سے تعداد پر اس فیچر کا ٹیسٹ ہوگا۔ٹوئٹر نے کہا ہے کہ اس فیچر میں کمزور طبقات اور خواتین صحافیوں کو ترجیح دی جائے گی۔ یہ وہ افراد ہیں جو اکثر نامناسب سلوک کا شکار ہوتے ہیں۔تاہم آن لائن مہم چلانے والوں نے طویل عرصے سے شکایت کی ہے کہ ٹوئٹر کی پالیسی میں ایسی خامیاں ہیں جو کئی کیسز میں پرتشدد اور امتیازی کمنٹس کو آن لائن ہی رہنے دیتی ہیں۔نئے فیچرز میں سیفٹی موڈ حال ہی میں متعارف کرایا گیا ہے جو ٹوئٹر صارفین کو بات چیت کے لیے مزید کنٹرول فراہم کرتا ہے۔ٹوئٹر نے پہلے بھی اس قسم کے اقدامات لیے تھے جس میں صارفین کو سہولت حاصل تھی کہ وہ ٹویٹ کے جواب کے آپشن کو محدود کر سکتے ہیں۔سیفٹی موڈ آٹو بلاکس کو سیٹنگ میں کسی بھی وقت تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ٹوئٹر نے کہا ہے کہ اس نے اس نئے فیچر کو بنانے کے لیے آن لائن، ذہنی صحت اور انسانی حقوق کے ماہرین سے مشورہ کیا تھا۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر